راہول گاندھی کیرتی نگر فرنیچر مارکیٹ میں: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے جمعرات (28 ستمبر) کے روز کیرتی نگر، دہلی میں فرنیچر مارکیٹ کا دورہ کیا۔ اس کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے تجربے کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے پوسٹ میں لکھا، ’’آج میں دہلی کے کیرتی نگر میں واقع ایشیا کی سب سے بڑی فرنیچر مارکیٹ گیا اور بڑھئی بھائیوں سے ملا۔ محنتی ہونے کے علاوہ، وہ حیرت انگیز فنکار بھی ہیں۔ تراشنے کی طاقت اور خوبصورتی میں ماہر! ہم نے بہت باتیں کیں، ان کے ہنر کے بارے میں تھوڑا سا جانا اور تھوڑا سیکھنے کی کوشش کی۔
اس کے ساتھ ہی راہل گاندھی کی کچھ اور تصویریں بھی X پر کانگریس کے آفیشل ہینڈل سے شیئر کی گئیں۔ پوسٹ میں یہ بھی لکھا گیا کہ بھارت جوڑو یاترا جاری ہے۔
الگ اندازمیں نظر آرہے ہیں راہل گاندھی
آپ کو بتاتے چلیں کہ حالیہ دنوں میں راہل گاندھی کا ایک الگ ہی انداز دیکھنے کو ملا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت جوڑو یاترا جاری ہے۔ 21 ستمبر کو راہل گاندھی نے دہلی کے آنند وہار اسٹیشن پر پورٹرز سے ملاقات کی۔ حال ہی میں جب وہ چھتیس گڑھ پہنچے تو انہوں نے ایک عام ٹرین میں سفر کیا اور اس دوران وہ عام لوگوں سے ملے۔
اس سال رمضان کے مہینے میں 18 اپریل کو راہل گاندھی نے پرانی دہلی کے مٹیا محل بازار میں کھانے پینے کا لطف اٹھایا تھا۔ وہ بنگالی مارکیٹ بھی گئے۔ راہل نے اپنے سفر کے دوران گول گپّا کھایا اور شربت پیا۔ دو دن بعد ہی یعنی 20 اپریل کو راہول گاندھی مسابقتی امتحانات کی تیاری کر رہے طلبہ سے ملنے دہلی کے مکھرجی نگر پہنچے۔ وہ طلبہ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے نظر آئے۔ اسی دوران جون میں راہل گاندھی کی کچھ تصاویر سامنے آئی تھیں، جن میں وہ کار مکینکس کے ساتھ نظر آئے تھے۔ اس دوران راہل گاندھی کو موٹر سائیکل کی مرمت کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔
بھارت ایکسپریس۔
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…