علاقائی

Naxalites’ IED blast in Chaibasa, Jharkhand: جھارکھنڈ کے چائی باسا میں نکسلیوں کے آئی ای ڈی دھماکے میں ایک فوجی جاں بحق، متعدد زخمی

جھارکھنڈ کے چائی باسا میں نکسلیوں کے ذریعہ کئے گئے آئی ای ڈی دھماکے میں سی آر پی ایف کی کوبرا بٹالین کا ایک سپاہی جاں بحق اور کئی دیگر زخمی ہوئے ہیں ۔ ان میں سے تین شدید زخمی فوجیوں کو علاج کے لیے ہوائی جہاز سے رانچی لے جایا گیا ہے۔ یہ واقعہ مغربی سنگھ بھوم ضلع کے انتہائی نکسل متاثرہ ٹونٹو تھانہ علاقے میں سرجمبورو اور تمباہاکا گاؤں کے قریب پیش آیا۔ پچھلے 50 دنوں کے اندر اس ضلع میں نکسلیوں کے ذریعہ بارودی سرنگ کے دھماکے میں تین فوجیوں سمیت چار لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔

بتایا گیا کہ سی آر پی ایف کوبرا کی 209ویں بٹالین کے جوان نکسلیوں کے خلاف کومبنگ آپریشن پر گئے ہوئے تھے۔ اس دوران پہاڑی کے قریب ایک زبردست آئی ای ڈی دھماکہ ہوا۔ تقریباً نصف درجن فوجی فٹ بال کی طرح ہوا میں اڑ گئے۔ ایک فوجی اپنی دونوں ٹانگیں کھو بیٹھے ہیں۔

انسپکٹر بھوپیندر کمار اور کانسٹیبل راجیش کمار بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔ ایک  سپاہی کے جاں بحق ہونے کی خب ہے۔ اگرچہ سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ پچھلے مہینے 14 اگست کو نکسلیوں نے اسی ٹنٹو تھانہ علاقے میں سیکورٹی فورسز پر گھات لگا کر حملہ کیا تھا، جس میں ایک سب انسپکٹر اور جیگوار فورس کا ایک سپاہی شہید ہو گیا تھا۔

اسی طرح 13 ستمبر کو نکسلیوں نے کولہان جنگل میں آئی ای ڈی دھماکہ کرکے سی آر پی ایف کے سامان لے جانے والے ایک ٹریکٹر کو اڑا دیا تھا، جس میں ٹریکٹر کا ڈرائیور مارا گیا تھا، جب کہ ڈرائیور شدید طور پر زخمی ہوا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Madhukar Anand, Bureau Chief, Bharat Express, Ranchi

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

9 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

10 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

11 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

11 hours ago