قومی

RIFAH Business Summit: بزنس سمٹ: رفا چیمبر دہلی،دہلی میں تجارت کے فروغ اور صنعت کاروں کے تعاون کیلئے پر عزم

نئی دہلی کے انڈیا اسلامک کلچر سینٹر میں رفا چیمبر آف کامرس دہلی کی جانب سے بزنس سمٹ منعقد کی گئی جس کاہدف بزنس کی ترقی میں بہتر اقدام، صنعت کاروں کو با ختیار بنانا اور بزنس کمیونیٹی کیسے اس سے فائدہ حاصل کر سکتی ہے۔ اس میٹ میں تقریبا 125 سے زائد لوگوں نے شرکت کی، جس میں خاص طور سے مختلف میدانوں میں تجارت کرنےوالے تجار شامل ہوئے۔ اس میٹنگ میں تجارت سے خاص طور سے ان کا بزنش منافع بخش اور خرید و فروخت اور ان کے تجارت کو ملک و بیرون ملک تک کیسے وسیع کیا جائے جیسے موضوعات پر بات ہوئی۔ دہلی اسٹیٹ پرسیڈنٹ، رفا دہلی سلطان صلاح الدین نے افتاحی خطاب کے دوران کہا کہ جماعت اسلامی ہند نے اس کو قائم کیا ہے تاکہ انڈسٹریلسٹ اور صنعت کاروں کی رہ نمانی کی جاسکے اور انہوں نے بتایا کہ رفا نے تقریباً 20 ریاستوں کا دورہ کیا اور جائزہ لیا۔ اس میں یہ پایا گیا کہ بزنس مین کے درمیان جدوجہد اور کشمکش پائی جا رہی ہے کہ وہ اپنے بزنس کو کیسے بلندی پر لے جائیں اس لیے یہ ضروری ہو جاتا ہے کہ صنعت کاروں کی رہ نمائی جائے۔
رفا چیمبر آف کامرس کے ڈائریکٹر توفیق اسلم خان نے دہلی میں رفا کے وژن اور مشن پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹارٹ اپ کرنے کے لیے کسی سرمایہ کی نہیں بلکہ تجربہ اور رہ نمائی ضروری ہے۔ صنعت کار اگر کامیابی چاہتے ہیں تو اہنے بزنس کو سود سے پاک کریں اور تجارت کی ترقی کے لیے اس میدان کا علم حاصل کرنا انکے لیئے ضروری ہو جاتا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ ہم چالک کو مالک بنائیں. خواتین کو بھی بزنس کی نشوونما میں اہم رول ادا کرنا ہے۔اس بزنس میٹ شامل شرکار نے باہمی تعارف بھی کرایا اور ایک دوسرے کی صعنت سے واقفیت بھی حاصل کی۔ رفا چیمبر آف کامرس کے سیکریٹری مرزا افضل بیگ نے رہ نمائی کر تے ہوئے خاص طور سے ان امور کو واضح کیا جو بزنس کو مزید ترقی میں اہم رول ادا کرتی ہیں۔


انہوں نے تجار کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ سماج ہمیشہ اس لوگوں کو پسند کرتی ہے جو معاشرہ کی بہتری کے لئے ہمہ تن کوشاں رہتے ہیں، جو ان کے لیئے روزگار کے مواقع فراہم کراتے ہیں تواس طرف بھی صنعت کاروں کو غور کرنا ہوگا اور ساتھ ہی روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا ماحول بنانا ہوگا۔ جو لوگ اپنے بزنس سے مطمئن ہیں، وہ اسی سرکل میں اپنے آپ کو محدود کر رہے ہیں انہیں اس کھول سے باہر آنا چاہیے اور مسلمانوں کو بزنس کو مزید مستحکم اور ترقی کے لیے کوشش کرتے رہنا اولین ہدف ہونا چاہئے۔ آپ کے درمیان آپ کے مد مقابل صنعت کاروں کو ایک دوسرے کو سپورٹ کرنا ہوگا تاکہ کمزور صنعت کار کو ترقی میں ہر قدم پر ساتھ ملتا رہے. ہم تمام لوگ انسانیت کا مسئلہ حل کریں تو ہمارا اپنا معاملہ خود بخود حل ہو جائے۔
ایک بزنس مین کو ایک نیٹ ورک چاہیے ہوتا ہےاس لیے رفا باہمی روابط میں اہم رول ادا کر رہی ہے اور دلی مکے صنعت کاروں کے لئے بھی کرے گی۔ پروگرام کے اخر میں اظہار تشکر پیش کرتے ہوئے جماعت اسلامی ہند دہلی حلقہ کے امیر سلیم اللہ خان نے شامل ہوئے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا کہ رفا دہلی میں ہمہ تن گوش تاجر کمیونیٹی کو ان کی تجارت کی ترقی میں اہم رول ادا کرنے کے لئے ایک سنگ میل ثابت ہو گئی۔ ان شاء اللہ
رفا کے اس میٹنگ سے دہلی میں مختلف میدانوں میں تجارت کرنے والے تاجروں کے درمیان روابط پیدا کرنے اور ایک دوسرے کی تجارت اور ان کی بزنس کی نوعیت کو قریب سے دیکھنے اور سمجھنے کا موقع ملا۔ شرکاء میں نیٹ ورکنگ کے ذریعہ سے ممکنہ گاہکوں سے باہم روابط بھی پیدا ہونگے۔ رفا چیمبر دہلی میں تجارت کے فروغ اور صنعت کاروں کے تعاون کے لئے پر عزم ہے۔ رفا کا مقصدر روز اول چیمبر نیٹ ورکنگ کے لیے ایک متحرک ماحولیاتی نظام فراہم کرتا ہے، جو ہم خیال پیشہ ور افراد، صنعت کے رہنماؤں، اور ممکنہ ساتھیوں کے ساتھ جڑنے کے قابل بناتا ہے، ایک دوسرے کے درمیان آئیڈیا شیئرنگ ، تعاون اور مواقع کے میٹنگز ڈیزائن کی گئی ہیں۔ خریداروں اور فروخت کنندگان کے درمیاں خصوصی ملاقاتیں جس کا مقصدبغیر کیسی روکارٹ بی ٹو بی سہلوت فراہم کی جائے۔ رفا کی کوشش ہوتی ہے کہ حکومت کی اسکیموں کو صنعت کاروں کے درمیان بروقت پیش کرے اور ان کی صنعت کو حکومت کے ذریعہ فراہم کردہ اسکیموں سے کیسے فائدہ اٹھا جائےوہ ان کے اولین ہدف کا حصہ ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Bharat Express

Recent Posts

Parliament Winter Session: پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 25 نومبر سے 20 دسمبر 2024 تک چلے گا

آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…

1 hour ago