مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون امت شاہ نے آج رائے پور، چھتیس گڑھ میں ریاست میں کوآپریٹیو کی توسیع کے سلسلے میں ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ امت شاہ نے 33 اضلاع میں پرائمری ایگریکلچر کریڈٹ سوسائٹی (پی اے سی ایس) کا بھی آغاز کیا تاکہ وہ اپنے متعلقہ اضلاع میں واٹر کمیٹیوں کے طور پر کام کریں۔ اس موقع پر چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی وشنو دیو سائی، مرکزی وزیر مملکت برائے تعاون شری مرلیدھر موہول، چھتیس گڑھ کے نائب وزیر اعلیٰ ارون ساؤ اور مرکزی وزارت تعاون کے سکریٹری ڈاکٹر آشیش کمار بھوتانی سمیت کئی معززین موجود تھے۔ایک پیڑ ما کے نام’ مہم کے ایک حصے کے طور پر، مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون نے “پیپل فار پیپُل” پروگرام کے تحت پودا لگایا اور چھتیس گڑھ حکومت کے مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔
کوآپریٹو جائزہ میٹنگ میں اپنے خطاب میں، کوآپریشن کے مرکزی وزیر نے کہا کہ ملک کی ہر پنچایت میں ایک کوآپریٹو سوسائٹی بنائی جا رہی ہے تاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کے “سہکار سے سمردھی” کے خواب کو پورا کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ چھتیس گڑھ حکومت کو قبائلی ترقی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ایک نئی عوامی ڈیری اسکیم لانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اسکیم میں پی اے سی ایس کو ایک کثیر مقصدی یونٹ کی طرح کام کرنے کا تصور کرنا چاہیے جو ڈیری اور فشریز کوآپریٹو اداروں کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون نے کہا کہ چھتیس گڑھ کے تمام 2058 پی اے سی ایس نے ماڈل بائی لاز کو اپنا لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھتیس گڑھ میں خشک علاقے کو تلاش کرنے کے لیے نیشنل کوآپریٹیو ڈیٹا بیس کا استعمال کیا جانا چاہیے جس سے کوآپریٹیو کی توسیع میں مدد ملے گی۔ انہوں نے زور دیا کہ کمپیوٹرائزیشن کے ساتھ ہر پی اے سی ایس کو ایک کامن سروس سنٹر (سی ایس سی) بنایا جائے تاکہ پی اے سی ایس کی طرف سے کی جانے والی مختلف سرگرمیوں کے فوائد دیہی لوگوں تک پہنچ سکیں۔
امت شاہ نے کہا کہ این سی سی ایف، این اے ایف ای ڈی اور ریاست کے درمیان ایتھنول کی پیداوار کے لیے ایک معاہدہ ہونا چاہیے تاکہ کسانوں کو مکئی کی کاشت کے لیے ترغیب دی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ مکئی کی کاشت میں لاگت بھی کم ہے اور کسانوں کی تمام مکئی مرکزی حکومت کم از کم امدادی قیمت پر خریدے گی۔ شاہ نے کہا کہ کسانوں کی زرعی پیداوار کی فروخت کے لیے پی اے سی ایس کے ذریعے نیفڈ اور این سی ایس ایف پورٹل پر 100 فیصد رجسٹریشن کی جانی چاہیے۔تعاون کے مرکزی وزیر نے کہا کہ ہر تاجر، پی اے سی ایس اور ہر بازار کے کوآپریٹو سوسائٹی کے لیے ڈسٹرکٹ کوآپریٹو سنٹرل بینک میں کھاتہ کھولنا لازمی ہونا چاہیے۔ چھتیس گڑھ میں 4 کوآپریٹو شوگر ملیں ہیں جن میں سے صرف ایک مل کے پاس ایتھنول پروڈکشن پلانٹ ہے۔ شاہ نے کہا کہ 6 ماہ کے اندر باقی 3 کوآپریٹو شوگر ملوں میں ملٹی فیڈ ایتھنول پروڈکشن پلانٹس لگائے جائیں تاکہ مکئی اور گنے سے ایتھنول تیار کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت اس سلسلے میں مدد کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ چھتیس گڑھ میں مکئی اور دالوں کی کاشت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے اور اس کے لیے ریاستی محکمہ زراعت کو پہل کرنی چاہیے۔
امت شاہ نے کہا کہ اس وقت چھتیس گڑھ کے 33 اضلاع میں کل 6 ڈسٹرکٹ کوآپریٹو سنٹرل بینک (ڈی سی سی بی) ہیں اور مستقبل قریب میں ریاست میں پی اے سی ایس کی توسیع کو ذہن میں رکھتے ہوئے کم از کم 4 مزید ڈی سی سی بی قائم کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کے مویشی پروری، زراعت، قبائلی امور اور کوآپریٹیو محکموں کو چھتیس گڑھ کے دیہی اور قبائلی لوگوں کی معاشی ترقی کے لیے مکمل حکومتی نقطہ نظر کے تحت مل کر کام کرنا چاہیے۔
بھارت ایکسپریس۔
جب تین سال کی بچی کی عصمت دری کر کے قتل کر دیا گیا تو…
اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…
جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…
سنگھم اگین، جو اجے دیوگن کے کیرئیر کی سب سے بڑی اوپنر بن گئی ہے،…
یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…