-بھارت ایکسپریس
تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی بڑی جیت کے بعد وزیراعلیٰ عہدے کے لئے ریونت ریڈی نے حلف لیا ہے۔ ریونت ریڈی نے وزیراعلیٰ کی ذمہ داری آج سنبھال لی ہے۔ اس طرح سے وہ تلنگانہ کے پہلے کانگریسی وزیراعلیٰ بن گئے ہیں۔ ریونت ریڈی کوگورنر تملیسائی سندرراجن نے حیدرآباد کے ایل بی اسٹیڈیم میں عوام کی جم غفیرکے دوران عہدہ اوررازداری کا حلف دلایا۔ اس کے بعد کانگریس لیڈر بھٹی وکرمارک ملّو نے نائب وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیا ہے۔
ریونت ریڈی اوربھٹی وکرمارک ملّو کے علاوہ نلامادا اتم کمارریڈی، سی دامودرراج نرسمہا وینکٹ ریڈی، ڈوڈلّا شری دھربابو، پونگولیٹی شری نواس ریڈی، پونم پربھاکر، کونڈا سریکھا، ڈی انوسوئیا سیتھککّا، تمّالا ناگیشورراؤ، جپلّی کرشنا راؤ، گدّام پرساد کمار بھی حلف لیا اورریونت ریڈی کے کابینہ میں شامل ہوئے۔ اس موقع پر کانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے، سابق صدرسونیا گاندھی اورراہل گاندھی، جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی سمیت کئی سینئر لیڈران کے علاوہ کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارنے شرکت کی۔
تلنگانہ میں کانگریس کے پہلے وزیراعلیٰ بنے ریونت ریڈی
ریونت ریڈی ریاستی کانگریس کے صدر ہیں۔ وہ تلنگانہ کے دوسرے وزیراعلیٰ ہوں گے۔ سال 2013 میں تلنگانہ کی تشکیل کے بعد سے کانگریس یہاں پہلی بار اقتدارمیں آئی ہے۔ یہان سے اب تک کے چندرشیکھرراؤ (کے سی آر) ہی دو باروزیراعلیٰ بنے تھے۔ حالانکہ وہ اس بار ہیٹ ٹرک لگانے سے چوک گئے۔ تلنگانہ میں ہوئے اسمبلی الیکشن میں کانگریس نے واضح اکثریت حاصل کی ہے۔ پارٹی نے یہاں 119 میں سے 64 سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے۔ وہیں بی آرایس 39 سیٹوں پرسمٹ گئی جبکہ بی جے پی نے 8 سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے۔ کرناٹک کے بعد تلنگانہ جنوب کی دوسری ریاست ہے، جہاں کانگریس کی اپنی حکومت بنی ہے۔ تمل ناڈو میں وہ ڈی ایم کے ساتھ اتحادی حکومت میں ہے۔ تلنگانہ میں جیت کا سہرا ریاستی صدر کانگریس صدر ریونت ریڈی کو ملا۔ شروعات سے ہی انہیں وزیراعلیٰ کی دوڑ میں آگے آنا مانا جا رہا تھا۔ منگل کے روز ان کے نام پرپارٹی نے مہرلگا دی تھی اورپھر باضابطہ اعلان کیا گیا تھا۔
ریونت ریڈی نے اے بی وی پی سے کی سیاست کی شروعات
ریونت ریڈی کی پیدائش 1969 میں غیرمنقسم آندھرا پردیش کے محبوب نگر میں ہوئی۔ انہوں نے اپنی طالب علمی کے دوران سیاست کا آغازاکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) سے کیا۔ بعد میں وہ چندرا بابو نائیڈوکی تیلگودیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) میں شامل ہوگئے۔ سال 2009 میں وہ آندھرا پردیش کی کوڈانگل سے ٹی ڈی پی کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب کئے گئے۔ وہ 2014 میں تلنگانہ اسمبلی میں ٹی ڈی پی کے ایوان کے لیڈر منتخب کئے گئے۔ سال 2017 میں ریونت ریڈی کانگریس میں شامل ہوگئے۔ حالانکہ وہ 2018 میں اسمبلی الیکشن ہارگئے۔ حالانکہ کانگریس نے ان پربھروسہ جتاتے ہوئے لوک سبھا الیکشن 2019 میں ملکاجگری سے ٹکٹ دیا، اس میں انہوں نے جیت حاصل کی۔ سال 2021 میں کانگریس نے انہیں بڑی ذمہ داری دیتے ہوئے ریاستی صدر بنا دیا۔
-بھارت ایکسپریس
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…