قومی

Relief for gold and silver buyers: سونے اور چاندی کے خریداروں کے لیے راحت، قیمتوں میں نمایاں کمی، سونا 1,672 روپے اور چاندی 7,316 روپے

نئی دہلی: سونا اور چاندی خریدنے والوں کے لیے خوشخبری ہے۔ جمعرات کو قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی درج کی گئی، جس سے خریداروں کو بڑی راحت ملی ہے۔ انڈیا بلین جیولرس ایسوسی ایشن (IBJA) کے مطابق، 24 قیراط سونے کی قیمت 1,672 روپے کم ہو کر 1,55,650 روپے فی 10 گرام رہ گئی ہے، جو اس سے پہلے 1,57,322 روپے فی 10 گرام تھی۔

مختلف قیراط میں سونے کے تازہ دام

22 قیراط سونا: 1,44,107 روپے سے کم ہو کر 1,42,575 روپے فی 10 گرام

18 قیراط سونا: 1,17,992 روپے سے گھٹ کر 1,16,738 روپے فی 10 گرام

چاندی بھی ہوئی سستی

چاندی کی قیمت میں بھی بڑی گراوٹ دیکھنے میں آئی۔ چاندی 7,316 روپے سستی ہو کر 2,59,133 روپے فی کلو ہو گئی، جو پہلے 2,66,449 روپے فی کلو تھی۔ آئی بی جے اے کی جانب سے سونے اور چاندی کے تازہ دام دن میں دو مرتبہ جاری کیے جاتے ہیں — ایک بار دوپہر 12 بجے اور دوسری بار شام 5 بجے۔

فیوچر مارکیٹ میں بھی کمی

اسپاٹ مارکیٹ کے ساتھ ساتھ فیوچر مارکیٹ میں بھی قیمتوں میں گراوٹ درج کی گئی۔ 2 اپریل 2026 سونے کا کنٹریکٹ 0.47 فیصد کمی کے ساتھ 1,58,055 روپے۔ 5 مارچ 2026 چاندی کا کنٹریکٹ 1.83 فیصد کمی کے ساتھ 2,58,192 روپے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی میں مخلوط رجحان دیکھنے کو ملا۔ خبر لکھے جانے تک سونا 5,100 ڈالر فی اونس پر مستحکم اور چاندی تقریباً ایک فیصد کمی کے ساتھ 83 ڈالر فی اونس رہی۔

قیمتوں میں گراوٹ کی وجہ کیا؟

ایل کے پی سکیورٹیز کے جتن ترویدی کے مطابق امریکہ کے نان فارم پے رول ڈیٹا کے توقع سے بہتر آنے کے باعث سونے کی قیمتوں میں دباؤ دیکھا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا ایم سی ایکس پر سونے کی سپورٹ سطح 1,56,000 روپے۔ مزاحمتی سطح 1,60,000 روپے۔ اب بازار کی نظریں امریکہ سے جاری ہونے والے سی پی آئی (CPI) ڈیٹا پر مرکوز ہیں، جو جمعہ کی شام جاری ہوگا اور اسی سے سونے کی آئندہ سمت طے ہوگی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Prime Minister Narendra Modi: کھیلو انڈیا اور اسپورٹس فیڈریشنز کو مضبوط بنانے کے لیے 36 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مختص: پی ایم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے میجر دھیان چند اسٹیڈیم میں ایشین گیمز 2026 کے بھارتی…

19 minutes ago

Jio Platforms IPO: جیو پلیٹ فارمز کا آئی پی او 21 اکتوبر کو کھلے گا، فی شیئر قیمت 1,065 سے 1,119 روپے مقرر

ریلائنس انڈسٹریز کی ڈیجیٹل اور ٹیلی کام کمپنی کا آئی پی او 23 اکتوبر تک…

43 minutes ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کے بھارتی دستے سے وزیر اعظم نریندر مودی کی ملاقات، کھلاڑیوں نے پیش کی ’جرسی‘

جاپان کے آئچی ناگویا میں منعقدہ ایشین گیمز میں تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں اور معاون…

2 hours ago