قومی

Parliament Session: وزیر اعظم مودی کا لوک سبھا میں بیان،کہا، ‘ملک میں پانچ سال تک اصلاح، کارکردگی اور تبدیلی…’

ایوان میں بجٹ سیشن کا آج آخری دن ہے ،ایوان میں آج رام مندر پر اظہار تشکر پیش کیا گیا ،اس معھملہ پر تمام لیڈران نے بیان دیا ہے،وہیں  وزیر اعظم نریندر مودی نے  بٌھی لوک سبھا سے خطاب کیا۔  وزیر اعظم مودی نے کہا کہ قائد ایوان اور ایک ساتھی کی حیثیت سے آپ سب کا شکریہ۔ جناب صدر، میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آپ کے چہرے پر ہمیشہ مسکراہٹ رہتی ہے۔ آپ نے صبر اور آزادی کے ساتھ ہر صورت حال کو سنبھالا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  پانچ سالوں میں انسانیت نے اس صدی کے سب سے بڑے چیلنج سے نمٹنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔  صورتحال ایسی تھی کے… ایوان میں آنا ایک چیلنج تھا۔ جناب صدر، آپ نے اس بات کو یقینی بنایا کہ تمام اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ ملک کا کام کبھی نہ رکے۔

ہم نے دہشت گری کے خلاف قانون سازی کی ،مودی

وزیر اعظم مودی نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ’’ہم نے دہشت گردی کے خلاف قانون سازی کی ،مجھے یقین ہے کہ جو لوگ دہشت گردی کی وجہ سے پریشا ن تھے اس قانون کے بننے کے بعد انہیں ضرور راحت ملی ہوگی، ہندوستان مکمل طورپر دہشت گردی سے آزاد ہورہا ہے دہشت گرد سے پاک ملک کا خواب ضرور شرمندہ تعبیر ہوگا۔

دفعہ 370 پر وزیر اعظم کا بیان

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ 17 ویں لوک سبھا کے دوران کئی امور پر کام ہوئے ہیں، ان کاموں کی تکمیل کے لئے کئی نسلیں انتظار کر رہی تھیں، تاہم ہر وقت انہیں آئین میں  الجھنیں دکھا ئی دیتی تھیں،اسی ایوان نے دفعہ 37 منسوخ  کر نے کا کام کیا ہے ۔ جموں و کشمیر کے لوگوں کو انصاف سے محرورم رکھا گیاتھا۔آج انہیں بھی انصاف مل رہا ہے ۔

عالمی وبا کورورنا وائرس پر بولے وزیر اعظم مودی

عالمی وبا کورونا وبا کےناگفتہ بہ حالات اور چیلنجز سے بھر پوردنوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعطم مودی نے کہا کہ ’’میں ایوان کے ارکان کا شکریہ اداکرنا چاہتا ہوں،جنہوں نے ضرورت کے وقت بنا سوچھ سمجھے خصوصی مراعات کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ ملک کے باشندوں کے تئیں ایوان کے ارکان نے اپنے اپنے تنخواہ اور بھتے میں سے 30 فیصد کٹوتی کرنے کا فیصلہ کیا ۔

پی ایم مودی نے ایم پی فنڈ چھوڑنے کی تجویز پر بات کی۔

وزیر اعظم مو دی نے مزید کہا کہ میں ایوان  کے ارکان  کا اس بات کے لئے بھی شکریہ اداکرنا چاہتاہوں کہ چیلنجز سے بھر پور دور میں ملک کی ضروریات کے پیش نظر جب میں نے ارکان کے سامنے ایم پی فنڈ چھوڑنے کی تجویز پیش کی تو ایک پل کی دیری کئے بغیر تمام اراکین نے اس تجویز کوقبول کرلیا۔

تین طلاق  کے معاملہ وزیر اعظم کا بیان

’’تین طلاق کے معاملہ پر وزیر اعظم مودی نے کہا کہ مسلم خواتین اس سے پریشان تھیں،نہ جانے کتنے نشیب و فراز سے مسلم خواتین گزر رہی تھیں،بالآخر انہیں اس سے چھٹکارا ملا’’ عدالتوں نے ان کے حق میں فیصلہ سنایا تھا ،تاہم انہیں ان کے حقوق نہیں مل رہے تھے، وزیر اعظم مودی نے کہا کہ طلاق ثلاثہ سے آزادی اورخواتین کو خود کفیل بنانے اور ان کے احترام کے تئیں کام بھی 17 ویں لوک سبھا میں ہی انجام دیئے گئے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

KK Menon on cinema and entertainment: سنیما اور انٹرٹینمنٹ ​​پر کے کے مینن نے کہا، ’یہ بزنس آف ایموشن ہے‘

اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…

4 hours ago

India vs New Zealand: سرفراز خان کا بلے بازی آرڈر بدلنے پریہ عظیم کھلاڑی ناراض، گمبھیر-روہت پرلگائے الزام

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…

5 hours ago

کانگریس پرالزام حقیقت سے دور… مفت اسکیم سے متعلق وزیراعظم مودی کے طنزپرپرینکا گاندھی کا پلٹ وار

کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…

6 hours ago