بھارت ایکسپریس۔
پاکستان کے مران شاہ میں ریٹرننگ آفسیرآفس کے باہر سیکورٹی اہلکاروں کے ذریعہ مبینہ طورپرکی گئی گولی باری کے بعد این اے-40 سیٹ سے امیدوار اور نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ (این ڈی ایم) سربراہ محسن ڈاور گولی لگنے کے بعد زخمی ہوگئے ہیں۔ پارٹی کارکنان کے مطابق، محسن ڈاور الیکشن لڑنے والے امیدوار کے طور پر ووٹوں میں ہو رہی دھاندلی سے متعلق ریٹرننگ آفیسر کے آفس جانا چاہتے تھے۔ ذرائع کے مطابق، اس درمیان ان پرپولیس اور سیکورٹی اہلکاروں نے گولی چلا دی۔ واضح رہے کہ ریٹرننگ آفیسر مران شاہ چھاؤنی کے اندر واقع ہے۔
محسن ڈاوراین ڈی ایم کی طرف سے این اے-40 سیٹ سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ ووٹوں کی گنتی سے متعلق انہوں نے دھاندلی کے الزام لگائے تھے، جس سے متعلق وہ ریٹرننگ آفیسرآفس میں جا رہے تھے۔ پارٹی ذرائع نے الزام لگایا کہ پولیس اورسیکورٹی اہلکاروں نے پہلے محسن ڈاورکو آفس میں داخل ہونے سے روکا، پھربحث کے بعد صورتحال خراب ہوگئی اورتعینات سیکورٹی افسران نے مبینہ طورپرگولی باری کردی، جس میں محسن ڈاوراوران کے کئی حامی زخمی ہوئے ہیں۔ مران شاہ آراوآفس کے باہرکے حادثہ سے کچھ گھنٹے پہلے ہی محسن ڈاورنے دعویٰ کیا تھا کہ پی کے-104 کے اسمبلی حلقہ کے نتائج میں اقبال وزیر(پی ایم ایل-این امیدوار) کے حق میں دھاندلی کی گئی ہے۔
حملے کی جانچ کا مطالبہ
نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ (این ڈی ایم) پارٹی کی ترجمان بشریٰ گوہر نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ پُرامن مظاہرین پرغیرقانونی حملے کی فوری جانچ کرانے کے ڈی سی اور جی او سی سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہی ہوں۔ اس کے ساتھ ساتھ محسن ڈاوراوران کے شدید طورپرزخمی لوگوں کوپشاورشفٹ کرنے کا انتظام کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ین ڈی ایم پارٹی حامیوں کی طرف سے آنے والی خبروں کے مطابق اس حادثہ میں 11 افراد کو گولی لگنے کی خبر ہے اورایک کارکن کی موت ہوگئی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…