Congress Meeting: ملکارجن کھڑگے کے گھر پر راجستھان کے مسئلہ پر چل رہی میٹنگ ختم ہو چکی ہے۔ دونوں لیڈران کے درمیان صلح ہو گئی ہے۔ کھڑگے اور راہل گاندھی کے ساتھ گہلوت کی میٹنگ تقریباً 4 گھنٹے جاری رہی۔ میٹنگ کے بعد پارتی کے جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال کے ساتھ سچن پائلٹ اور اشوک گہلوت میڈیا کے سامنے آئے ۔ مدتوں بعد دونوں کو ایک فریم میں دیکھا گیا ، دونوں کے چہرے سے یہ اندازہ ہورہا تھا کہ دونوں نے پارٹی ہائی کمان کے سامنے اپنے اپنے مطالبات رکھنے کے بعد صلح کے فارمولے کو قبول کرلیا ہے ،البتہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ سچن پائیلٹ اور اشوک گہلوت کے مابین صلح کا فارمولہ کیا طے پایا ہے، لیکن میڈیا کے سامنے کے سی وینو گوپال نے میٹنگ اور صلح کو لیکر بات رکھی اور کہا کہ دونوں رہنماوں نے راجستھان اسمبلی انتخابات میں ایک ساتھ مل کرلڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دونوں نے فیصلہ ہائی کمان پر چھوڑ ا
کے سی وینو گوپال نے میڈیا اہلکاروں کے مسلسل سوالات کے باوجود صلح اور سچن پائیلٹ کی ذمہ داری کے بارے میں کچھ نہیں بتایا البتہ انہوں نے بھی اس کا فیصلہ پارٹی اعلیٰ کمان پر چھوڑ دیا۔
واضح رہے کہ لمبے عرصے بعد گہلوت اور پائیلٹ ایک ساتھ نظرآئے ہیں ۔ میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے وینو گوپال نے کہا کہ راجستھان کانگریس پارٹی کیلئے ایک مضبوط ریاست ہے ۔ ہم ایک بارپھر راجستھان جیتنے جارہے ہیں ،سچن پائلٹ اور اشوک گہلوت دونوں رہنماوں نے متفقہ طور پر ایک ساتھ انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سچن پائیلٹ کو انتخابات سے قبل بڑی ذمہ داری دی جاسکتی ہے ،فارمولہ بہت جلد واضح ہوجائے گا البتہ یہ مانا جارہا ہے کہ سچن پائیلٹ کو ایک بار پھر راجستھان میں کانگریس صدر کی ذمہ داری دی جاسکتی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ سچن پائیلٹ کے مطالبات پر اشوک گہلوت بہت جلد ایکشن لے سکتے ہیں ۔
-بھارت ایکسپریس
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…