قومی

Ram Temple’s chief priest dies after brain stroke: رام مندر کے چیف پجاری کا برین اسٹروک کی وجہ سے انتقال،سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے تعزیت کا کیا اظہار

اتر پردیش کے ایودھیا میں رام مندر کے پروہت آچاریہ ستیندر داس بدھ 12 فروری کو انتقال کر گئے۔ اسپتال نے اس سلسلے میں جانکاری دی ہے۔ برین ہیمرج کے بعد وہ لکھنؤ کے پی جی آئی میں زیر علاج تھے۔اسپتال کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ایودھیا رام مندر کے چیف پجاری ستیندر داس نے آج آخری سانس لی۔ انہیں دورہ پڑنے کے بعد 3 فروری کو تشویشناک حالت میں نیورولوجی وارڈ کے ایچ ڈی یو میں داخل کرایا گیا تھا۔ آچاریہ ستیندر داس نے 85 سال کی عمر میں آخری سانس لی۔ آچاریہ ستیندر داس 3 فروری سے اسپتال میں داخل تھے۔

رام جنم بھومی مندر-ایودھیا کے چیف پجاری، جنہیں ‘برین اسٹروک’ کی وجہ سے سنجے گاندھی پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (SGPGI) میں داخل کرایا گیا تھا، نے وہاں  آخری سانس لی۔ ایودھیا کے رام جنم بھومی مندر کے چیف پجاری مہنت ستیندر داس (85) کو 3 فروری کو لکھنؤ کے سنجے گاندھی پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز برین اسٹروک کی وجہ سے طبیعت خراب ہونے کے بعد داخل کرایا گیا تھا۔ ایس جی پی جی آئی نے ایک بیان میں کہاکہ ستیندر داس  کوبرین اسٹروک ہوا تھا۔ وہ ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا تھے اور فی الحال نیورولوجی آئی سی یو میں داخل تھے، پی جی آئی انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ انہوں نے صبح پی جی آئی میں آخری سانس لی۔

وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کی تعزیت

سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے آچاریہ ستیندر داس کے انتقال پر ردعمل ظاہر کیاہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر لکھا، آچاریہ ستیندر کمار داس جی مہاراج، بھگوان رام کے سب سے بڑے بھکت اور رام جنم بھومی مندر کے چیف پجاری کا انتقال انتہائی افسوسناک اور سماجی اور روحانی دنیا کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ انہیں عاجزانہ خراج عقیدت!

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Tiger Shroff Juhu Firing Incident: جوہو میں ٹائیگر شروف کی گاڑی پر فائرنگ، 5 سے 7 راؤنڈ گولیاں چلنے سے افرا تفری، اداکار محفوظ

ممبئی کے جوہو علاقے میں بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف کی گاڑی پر مبینہ فائرنگ…

30 minutes ago

PM Modi Diet During Navratri Fast: وزیر اعظم مودی نوراتری کے ورت میں کیا کھاتے ہیں؟ صرف لیموں پانی یا کچھ اور؟

وزیر اعظم نریندر مودی گزشتہ 4 دہائیوں سے بھی زیادہ عرصے، تقریباً 47 سال سے،…

38 minutes ago

Prime Minister Narendra Modi: آئی پی ایکسٹینشن دسہرہ تقریب میں شرکت کر سکتے ہیں وزیر اعظم مودی، صرف پاس رکھنے والوں کو ملے گی انٹری

نئی دہلی میں یمنا پار کے علاقے میں دسہرہ تقریب کی تیاریاں تیز، وزیر اعظم…

10 hours ago