بین الاقوامی

Trump meets with king of Jordan: فلسطین کی سودے بازی کیلئے امریکہ پہنچے اردن کے بادشاہ،ٹرمپ نے اپنے منصوبے کا کیا اعادہ، خاموش رہ گئے شاہ عبداللہ

اردن کے بادشاہ شاہ عبداللٰہ دوم نے وائٹ ہاؤس میں نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی ہے۔اس موقع پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم غزہ کو خریدنے نہیں جا رہے، غزہ کو امریکی انتظامیہ کے ماتحت لیں گے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل سے مغربی کنارے کا الحاق بھی ہوگا، اردن، مصر میں زمین کے کچھ حصے ایسے ہیں جہاں فلسطینی حفاظت سے رہ سکتے ہیں، نناوے فیصد امید ہے مصر کے ساتھ مل کر حل نکال لیں گے۔دوسری جانب شاہ عبداللہ نے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب اور دیگر ممالک کے سربراہوں کے ساتھ ملاقاتیں کر رہے ہیں اور اس بات پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں کہ کس طرح صدر ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کر سکتے ہیں۔یہ ایک ایسا منصوبہ ہےجو ممکنہ طور پر صرف اس صورت میں کام کر سکتا ہے جب اردن مزید پناہ گزینوں کو قبول کرنے پر راضی ہو۔

ٹرمپ اور عبداللہ نے اوول آفس میں ملاقات کی، جہاں صدر نے کہا کہ وہ اس صورت میں کہ وہ غزہ سے لوگوں کی اپنے ملکوں میں منتقلی کی تعداد میں ڈرامائی اضافہ کرنے پر راضی نہیں ہوتے، وہ اردن یا مصر جیسے دیگر عرب ممالک کے لیے امریکی امدادکو نہیں روکیں گے۔ٹرمپ نے کہا،”مجھے اس بارے میں دھمکی دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ہم اس سےبالا ترہیں،” یہ امریکی صدر کے اس سسابق بیان سے مختلف موقف ہے جس میں واشنگٹن کی جانب سے امداد روکنا ایک امکان تھا۔

شاہ عبداللہ سے صدر ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کی تعمیر نو کےمنصوبے کے بارے میں بار بار پوچھا گیا، لیکن انہوں نے اس پر کوئی ٹھوس تبصرہ نہیں کیا اور نہ ہی اس تجویز پر کہ ان کا ملک غزہ سے بڑی تعداد میں نئے مہاجرین کو قبول کر سکتا ہے۔شاہ عبداللہ نے پہلے کہا تھا کہ وہ زمینوں کو ضم کرنے اور فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کے کسی بھی اقدام کو مسترد کرتے ہیں۔فلسطینیوں کو وصول کرنے کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ انہیں وہ کرنا ہے جو ان کے ملک کے لیے بہتر ہے۔عرب ممالک ٹرمپ کے منصوبے کے جواب کے ساتھ واشنگٹن آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مقصد یہ ہے کہ اس کوشش کو کس طرح کامیاب بنایا جائے جو ہر کسی کے مفاد میں ہو”۔

اردنی بادشاہ نے اعلان کیا کہ مصر ایک منصوبہ تیار کر رہا ہے کہ غزہ کی پٹی کو کنٹرول کرنے کے ٹرمپ کے منصوبے کے حوالے سے امریکہ کے ساتھ کیسے کام کیا جائے؟۔شاہ عبداللہ الثانی نے کہا کہ ٹرمپ “اس منصوبے کو پیش کرنے کے لیے مصر کے آنے کے منتظر ہیں۔ میں نے کہا کہ ہم سعودی عرب میں اس بات پر بات کریں گے کہ ہم صدر اور امریکہ کے ساتھ کیسے کام کریں گے”۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Bihar Flood: نیپال میں موسلا دھار بارش سے بہار میں سیلاب کا خطرہ، باگمتی خطرے کے نشان سے 2 میٹر اوپر، مظفرپور کے کئی گاؤں زیرِ آب

نیپال کے پہاڑی اور ترائی علاقوں میں مسلسل بارش کے بعد بہار کے میدانی علاقوں…

2 minutes ago

World Rabies Day: عالمی یوم ریبیز، کتا کاٹ لے تو یہ غلطیاں ہرگز نہ کریں، فوراً اٹھائیں یہ قدم، ورنہ جا سکتی ہے جان

ضلع اسپتال کی اینٹی ریبیز ویکسین او پی ڈی کے انچارج ڈاکٹر موہت بنسل نے…

45 minutes ago

Waterspout Tomado: کبھی پانی کا بگولا دیکھا ہے؟ بہار میں نظر آیا امریکہ، کینیڈا والا حیران کن نظارہ، ویڈیو وائرل

سمستی پور: بہار کے سمستی پور ضلع کے محی الدین نگر میں ایک انتہائی نایاب…

45 minutes ago

Indian Languages ​​in the Digital World: ڈیجیٹل دنیا میں ہندوستانی زبانوں کے امکانات اور چیلنجز پر دو روزہ قومی سیمینار کا اختتام

سیمینار میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ڈیجیٹل دور میں ہندوستانی زبانوں کا…

2 hours ago