قومی

Ram Mandir Inauguration: رام مندر پران پرتشٹھا پروگرام کیلئے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کو بھی ملا دعوت نامہ

صدر دروپدی مرمو کو 22 جنوری کو ہونے والی رام مندر پران پرتشٹھا تقریب کے لیے دعوت نامہ دیا گیا۔ صدر مرمو کو یہ خط رام مندر تعمیر سمیتی کے چیئرمین نریپیندر مشرا، وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے بین الاقوامی ورکنگ صدر آلوک کمار اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے آل انڈیا رابطہ سربراہ رام لال نے دیا ہے۔اس کے بارے میں وی ایچ پی نے کہا، ’’رام مندر کےپروگرام  کا دعوت نامہ آج صدر دروپدی مرمو کو سونپا گیاہے۔ انہوں نے (صدر مرمو) اس پر انتہائی مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ جلد ہی ایودھیا آنے کا وقت طے کریں گی۔

نائب صدر جگدیپ دھنکھر کو دعوت نامہ ملا

نائب صدر جگدیپ دھنکھر کو بھی آلوک کمار اور نریپیندر مشرا نے ایودھیا میں رام مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے دعوت نامہ دیا تھا۔ دھنکھر نے اس دوران کہا تھا، ’’میں اپنی تین نسلوں کے ساتھ ایودھیا دھام ضرور آؤں گا اور آپ کو (دورے کے) وقت کے بارے میں بتاؤں گا۔ میں دعوت نامہ وصول کر کے بہت خوش ہوں۔دھنکھر نے کہا، “ہمارے آئین کی ضروری اقدار بھگوان رام سے لی گئی ہیں۔ اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے، آئین بنانے والوں نے بنیادی حقوق سے متعلق حصے میں بھگوان رام، سیتا اور لکشمن کی تصویر کشی کی ہے۔ اس سے رام راجیہ میں ان حقوق کے معنی کا اشارہ ملتا ہے۔

دراصل رام مندر پران پرتشٹھا پروگرام میں وزیر اعظم نریندر مودی اور یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سمیت ہزاروں لوگ شرکت کریں گے۔اس دوران یہ سوال بار بار اٹھایا جارہا تھا کہ آخر صدر جمہوریہ کو کیوں دعو ت نہیں دی گئی ہے ۔ اپوزیشن کی جانب سے یہاں تک الزام لگایا گیا کہ صدر مرمو دلت خاتون ہیں اس لئے ان کو اس تقریب کا حصہ نہیں بنایا جارہا ہے ۔ حالانکہ اس دعوت کے بعد بھی صدر مرمو شاید ہی پران پرتشٹھا پروگرام میں شرکت کریں ۔چونکہ جو اشارے مل رہے ہیں اس کے مطابق پران پرتشٹھا پروگرام کے چند دنوں کے بعد صدر مرمو اور نائب صدر رام مندر کا دورہ کرسکتے ہیں ۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Shivam Dube Ruled Out: ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا، شیوم دوبے ٹی-20 سیریز سے باہر، اس کھلاڑی کو ملا موقع

ہندوستان اوربنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی ٹی-20 سیریز کھیلی جانی ہے، جس کی…

9 mins ago

Himachal Pradesh Sanjoli Masjid: احتجاجی مظاہرہ کے بعد سنجولی مسجد کی تین منزل کو منہدم کرنے کا عدالت نے دیا حکم

شملہ ضلع عدالت کے ذریعہ سنجولی میں مسجد کی مبینہ غیرقانی تعمیرات کو منہدم کرنے…

2 hours ago

Delhi Riots 2020:دہلی فسادات سازش کیس: ککڑڈوما عدالت نے ملزمین کو کیا خبردار ، کہا- غیر ضروری تاخیر نا مناسب

ککڑڈوما کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج سمیر باجپئی نے یہ بھی کہا کہ ملزم کی…

4 hours ago