Ram Mandir Dhanyawad Prastav: بابری مسجد کی شہادت کا جشن مناکر مسلمانوں کو کیا پیغام دینا چاہتی ہے حکومت؟ اسدالدین اویسی نے پارلیمنٹ میں پوچھا بڑا سوال

پارلیمنٹ میں رام مندر پر ہورہی بحث کے دوران آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) نے پارلیمنٹ مں کہا کہ ابھی ایک رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ جس وقت 6 دسمبرکوبابری مسجد گرائی جا رہی تھی، اس وقت نرسمہا راؤ پوجا کررہے تھے۔ لال کرشن اڈوانی کا ذکرکرتے ہوئے اسدالدین اویسی نے کہا کہ جس شخص نے رتھ یاترا نکالی، اسے ملک کے سب سے اعلیٰ اعزازسے سرفرازکیا گیا ہے۔ یہ دکھاتا ہے کہ حکومت کس طرح کھڑی ہے۔ انصاف زندہ ہے یا پھرظلم کو برقراررکھا جا رہا ہے۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ میں رام کی عزت کرتا ہوں، لیکن ناتھو رام سے نفرت کرتا ہوں۔

رام کی عزت کرتا ہوں، لیکن ناتھو رام سے نفرت: اویسی

لوک سبھا میں رام مندرکی تعمیراور پران پرتشٹھا پربحث کے دوران اے آئی ایم آئی ایم کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے کہا کہ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا مودی حکومت کسی خاص برادری، مذہب کی حکومت ہے یا پورے ملک کی حکومت؟ کیا حکومت ہند میرا مذہب ہے؟ میرا ماننا ہے کہ اس ملک میں کوئی مذہب نہیں ہے۔ میں بھگوان رام کا احترام کرتا ہوں، لیکن میں ناتھو رام گوڈسے سے نفرت کرتا ہوں کیونکہ اس نے اس شخص کا قتل کیا تھا، جس کے آخری لفظ ارے رام تھے۔

لوک سبھا میں بابری مسجد انہدام کی مذمت کی گئی، آج منایا جا رہا ہے جشن: اویسی

اسدالدین اویسی نے کہا کہ 16 دسمبر، 1992 کوپارلیمنٹ میں ایک تجویزمنظورکرکے کہا گیا کہ کس طرح سے وی ایچ پی، بجرنگ دل اورآرایس ایس نے ملک میں فرقہ وارانہ تشدد پھیلایا اور مسجد کو گرایا گیا۔ اس لوک سبھا میں مسجد منہدم کرنے کی مذمت کی گئی تھی۔ آج یہی حکومت 6 دسمبرکو جوسانحہ ہوا، اس کا جشن منا رہی ہے۔ اس پرچیئرمین راجیندراگروال نے کہا کہ رام مندرپرفیصلہ سپریم کورٹ کے ذریعہ کیا گیا۔ اس کے بعد ہی مندرکی تعمیر ہوئی ہے۔

اویسی نے اڈوانی کو بھارت رتن دیئے جانے پراٹھایا سوال 

رام مندرپر ہورہی بحث کے دوران اسدالدین اویسی نے پارلیمنٹ میں کہا کہ ابھی ایک رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ جس وقت 6 دسمبر 1992 کو مسجد گرائی اس وقت نرسمہا راؤ پوجا کررہے تھے۔ اس دوران اسدالدین اویسی نے لال کرشن اڈوانی کو بھارت رتن دیئے جانے پر سوال اٹھایا۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Umar Khalid-Sharjeel Imam: عمر خالد اور شرجیل امام کو بڑا جھٹکا، دہلی ہائی کورٹ نے تیسری ضمانت درخواست بھی کی مسترد

جسٹس پرتبھا ایم سنگھ اور جسٹس دنیش بھٹ کی بنچ نے کہا کہ سپریم کورٹ…

4 hours ago

Election Commission Dispute: ’کابینہ سکریٹری کو خط لکھنا پروٹوکول کے خلاف‘، الیکشن کمیشن کے سابق افسر محمد امین کا بڑا دعویٰ

الیکشن کمیشن کے اندرونی اختلافات کی خبروں کے درمیان سابق جوائنٹ ڈائریکٹر محمد امین نے…

4 hours ago

PM Narendra Modi: گرین انرجی اسکیم، 2035 تک 900 گیگاواٹ غیر فوسل توانائی کا ہدف حاصل کرنے کی جانب اہم پیش رفت، پی ایم مودی

گرین انرجی کوریڈور فیز-III کو کابینہ کی منظوری، 135 گیگاواٹ قابلِ تجدید توانائی کی ترسیل…

5 hours ago

بشیربدر کو اردواکادمی، دہلی نے پیش کیا خراج عقیدت، توسیعی خطبہ و شعری نشست کا انعقاد، سرکردہ شخصیات کی شرکت

پروگرام کے آغاز میں اکادمی کے سکریٹری لیکھ راج نے استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے…

5 hours ago