اس ہفتے میں شاہد کپور اور کریتی سینن کی فلم ‘تیری بات میں ایسا الجھا جیا’ محبت کی ایک نئی تعریف بنانے آئی ہے۔ یہ فلم 9 فروری کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہوئی ہے۔رومانوی کامیڈی ڈرامے پر مبنی اس فلم نے پہلے دن ہی شائقین کو خوب جم کر انٹرٹین کیا ۔جس کی وجہ سے تیری بات میں ایسا الجھا جیا کو بین الاقوامی مارکیٹ میں زبردست آغاز ملا۔
شاہد کپور اور کریتی سینن کی فلم تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا سینما گھروں میں ریلیز ہوگئی ہے۔ اس فلم کو لے کر سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچی ہوئی ہے۔ شاہد کپوراور کریتی سینن نے پہلی بار ایک ساتھ کام کیا ہے۔ لوگوں نے دونوں کی رومانوی کیمسٹری کو بہت پسند کیا۔ اس فلم کے ہدایت کار امیت جوشی اور آرادھنا شاہ ہیں۔ فلم نے پہلے دن کتنے کروڑ کا بزنس کیا۔
فلم نے پہلے دن اتنے کروڑ کمائے
Sacnilk.Com کی رپورٹ کے مطابق فلم نے پہلے دن باکس آفس پر 6.5 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔ میکرز کو امید ہے کہ فلم ویک اینڈ پر اچھا بزنس کرے گی۔ پہلے دن سینما گھروں میں فلم کی آکوپنسی کی شرح 14 فیصد رہی ۔جس میں مارننگ شو میں 8.8 فیصد رہی۔ جب کہ شام کے وقت یہ شرح 13.62 فیصد تھی۔ فلم کی کہانی اے آئی روبوٹ سے محبت پر مبنی ہے۔ شاہد کپورنے فلم میں سائنسدان کا کردار ادا کیا ہے۔ جب کہ کریتی سینن نے سیفرا نامی روبوٹ کا کردار ادا کیا ہے۔ فلم کا پلاٹ کافی دلچسپ ہے۔ فلم کو دنیش وجن، لکشمن اٹیکر اور جیوتی دیش پانڈے نے پروڈیوس کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان کے ڈائریکٹر نے پریتی زنٹا سے کہا تھا کہ منہ دھوکرآئیں ، اداکارہ نے 26 سال بعد کھولا راز
یہ بھی پڑھیں :مظاہر علی کے بعد ایک اور ہندوستانی پر امریکہ میں حملہ، موت واقع،40 دنوں میں 5 انڈین کا قتل
فلم میں شاہد کپور کریتی سینن کے ساتھ ڈمپل کپاڈیہ اور دھرمیندر مرکزی کردار میں ہیں۔ فلم کو ناقدین اور ناظرین کی جانب سے مثبت ردعمل ملا ہے۔ لوگوں نے فلمی گانوں کو بے حد پسند کیا ہے۔ ورک فرنٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئےشاہد کپوراور کریتی سینن کے پاس پائپ لائن میں بہت سے پروجیکٹ ہیں۔
بھارت ایکسپریس
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…
جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…
سنگھم اگین، جو اجے دیوگن کے کیرئیر کی سب سے بڑی اوپنر بن گئی ہے،…
یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…
ایم سی ڈی کے میئر کے عہدہ کا انتخاب گزشتہ چھ ماہ سے زیر التوا…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرایکس پر لکھا کہ "میں کینیڈا…