Samrat Choudhary Gives Tension To Nitish Kumar: بہارکے نائب وزیراعلیٰ اور ریاستی صدر بی جے پی کے صدر سمراٹ چودھری نے بڑا بیان دیا ہے۔ سمراٹ چودھری نے کہا کہ بہار میں جنگل راج کے خاتمے کے لئے ہم نتیش کمارکے ساتھ مل کر پھرسے حکومت بنائے ہیں، لیکن ہمارا عزم آج بھی ہے کہ بہار میں ایک دن بی جے پی کی حکومت بنائیں گے۔ نیوز 24 کے مطابق، نائب وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری نے کہا کہ ہم پہلے بھی الائنس کا دھرم نبھاتے تھے اورآگے بھی نبھائیں گے۔ انہوں نے یہ بات 8 فروری کو پٹنہ کے ایس کے میموریل ہال میں منعقدہ بی جے پی کی ایک تقریب میں کہی۔
’صرف فیملی کو ملا ریزرویشن کا فائدہ‘
بہارمیں اقتدار میں آنے کے بعد بی جے پی کی طرف سے یہ پہلا بڑا پروگرام تھا، جس میں ریاستی انچارج ونود تاؤڑے سمیت پارٹی کے سبھی سینئرلیڈران موجود تھے۔ پروگرام میں نائب وزیراعلیٰ بھی موجود تھے۔ پروگرام کے دوران سمراٹ چودھری آج پورے فارم میں نظرآئے۔ انہوں نے راشٹریہ جنتا دل (آرایل ڈی) کے سربراہ لالو پرساد یادو کا نام لئے بغیرکہا- پہلے کہا بیوی کو وزیراعلیٰ بناؤ… پھر کہا بیٹے کو وزیراعلیٰ بناؤ… ایک اوربیٹا، جو ہرے کرشنا ہرے کرشنا کرتا ہے، اسے وزیربناؤ… وہاں ریزرویشن کا فائدہ صرف فیملی کو دیا جاتا ہے۔
’بچپن میں کیسے ارب پتی بن گئے تیجسوی یادو؟‘
نائب وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت میں رہتے ہوئے 1.75 لاکھ اساتذہ کی بھرتی نکلی تھی، لیکن اس کا کریڈٹ تیجسوی یادو لینا چاہتے تھے۔ تیجسوی یادو یہ بتائیں کہ بچپن میں ہی ارب پتی کیسے بن گئے۔ پروگرام میں سمراٹ چودھری کے علاوہ، نائب وزیراعلیٰ وجے سنہا، نند کشوریادو سمیت بڑے لیڈران بھی موجود رہے۔
بھارت ایکسپریس۔
چند روز قبل بھی سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔…
ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…
تیز رفتار بس مونسٹی کے قریب لوہے کے ایک بڑے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ کھمبے…
جب تین سال کی بچی کی عصمت دری کر کے قتل کر دیا گیا تو…
اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…