قومی

‘Raksha Shakti’ completes 11 years: ’رکشا شکتی‘ کے 11 سال مکمل، پی ایم مودی نے کہا، آتم نربھر بننے پر دی پوری توجہ

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے ’رکشا شکتی‘ کے 11 سال مکمل ہونے کا جشن منایا۔ اس کے ساتھ انہوں نے جدیدیت اور خود انحصاری پر دوہری توجہ کو بھی اجاگر کیا ہے۔

پی ایم مودی نےایکس پوسٹ میں لکھا، ’’گزشتہ 11 سالوں میں، ہمارے دفاعی شعبے میں اہم تبدیلیاں آئی ہیں، جس میں جدیدیت اور دفاعی پیداوار کے معاملے میں خود انحصاری پر واضح توجہ دی گئی ہے۔ یہ دیکھنا خوشی کی بات ہے کہ ہندوستان کے لوگ اپنے ملک کو مضبوط بنانے کے عزم کے ساتھ کیسے متحد ہوئے ہیں!‘‘

وزارت دفاع اور اعلیٰ عہدیداروں نے وزیر اعظم کے جذبات کو دہراتے ہوئے، ملک کی ترقی اور اختراع کی طرف ملک کے اقدام کی تعریف کی ہے۔ وزارت دفاع نے اپنے ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر اس کامیابی کے بارے میں تفصیل سے لکھا ہے۔

وزارت نے لکھا، ’’گزشتہ 11 سالوں میں، وزیر اعظم نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں، ہندوستان کے دفاعی شعبے نے خود انحصاری کی طرف تاریخی پیشرفت کی ہے۔ آتم نربھر بھارت اور میک ان ڈانڈیا جیسی مہموں کے تحت، ہندوستان اب عالمی سطح پر ایک دفاعی برآمد کنندہ کے طور پر ابھرا ہے۔ برہموس میزائل جیسی دیسی ٹیکنالوجیز اور جدید ترین دفاعی آبدوزوں کی برآمدات نے آج ہندوستان کی دفاعی مصنوعات کو مزید مضبوط کیا ہے۔ آج بھارت 100 سے زیادہ ممالک کو دفاعی مصنوعات برآمد کر رہا ہے۔ اس موقع پر ہم ایک مضبوط، محفوظ اور خود انحصار ہندوستان کی طرف اس تبدیلی کو سلام کرتے ہیں۔

‘MyGovIndia’ نے ‘X’ پوسٹ میں لکھا، ’’صرف 11 سالوں میں، وزیر اعظم نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں، ہندوستان نے اپنی دفاعی صلاحیتوں میں انقلاب برپا کیا ہے، اسٹریٹجک عالمی شراکت داری کو مضبوط کیا ہے اور خلائی تحقیق میں تاریخی سنگ میل حاصل کیے ہیں۔ آتم نربھر بھارت کے لیے ان کے (پی ایم مودی) کے عزم سے متاثر ہو کر، قوم نے خود انحصار اختراع کو اپناتے ہوئے تجارت اور ٹیکنالوجی میں اپنا اثر و رسوخ بڑھایا ہے۔ وزیر اعظم مودی کے جرات مندانہ وژن اور مضبوط ہندوستان کے لیے اٹل عزم سے متاثر  ہو کر ایک پراعتماد، فیصلہ کن اور قابل احترام عالمی لیڈرکے طور پر ہندوستان کے عروج کی کہانی ہے۔‘‘

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

6 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

7 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

7 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

8 hours ago