نکولس پورن نے صرف 29 سال کی عمر میں لی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ
نئی دہلی: ویسٹ انڈیز کے وکٹ کیپر بلے باز نکولس پورن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ پورن کے اچانک فیصلے نے ان کے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔ آئی سی سی نے منگل کے روز اس کی تصدیق کی۔ ابھی چند روز قبل جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بلے باز ہینرک کلاسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ایک اور مشہور وکٹ کیپر بلے باز کی ریٹائرمنٹ نے شائقین کرکٹ کو چونکا دیا۔
29 سالہ نکولس پورن نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے اپنے انسٹاگرام پر لکھا، ’’میں نے بہت سوچ بچار کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔ اس کھیل نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے اور دیتا رہے گا۔ میرون جرسی پہننا، اینتھم کے لیے کھڑا ہونا، اور ہر بار میدان میں قدم رکھتے اپنا سب کچھ دینا…اسے الفاظ میں بیاں کرنا مشکل ہے کہ اس کا میرے کیا مطلب ہے۔ ٹیم کا کپتان ہونا ایک ایسی خوش قسمتی ہے، جسے میں ہمیشہ اپنے دل کے قریب رکھوں گا۔‘‘
انہوں نے مزید لکھا، ’’مداحوں کے لیے – آپ کی اٹوٹ محبت کے لیے شکریہ۔ آپ نے مشکل لمحات میں مجھے تھاما اور اچھے لمحات کو بڑے جذبے کے ساتھ منایا۔ اپنے خاندان، دوستوں اور ٹیم کے ساتھیوں کے لیے میں کہنا چاہوں گا کہ میرا ساتھ دینے کے لیے شکریہ ۔ آپ کے اعتماد اور حمایت نے مجھے ان سب کے ذریعہ آگے بڑھایا۔‘‘
پورن نے 2018 میں ون ڈے فارمیٹ میں کیا ڈیبیو
نکولس پورن نے 2014 کے انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی، جس کے دو سال بعد انہیں T20I فارمیٹ میں سینئر ٹیم کے لیے بین الاقوامی سطح پر ڈیبیو کرنے کا موقع ملا۔ اس کے بعد پورن نے 2018 میں ون ڈے فارمیٹ میں ڈیبیو کیا، بہترین کارکردگی کو دیکھتے ہوئے بائیں ہاتھ کے اس کھلاڑی کو ورلڈ کپ 2019 کے لیے ٹیم میں موقع ملا۔
سال 2021 میں T20ورلڈ کپ کے کپتان بنے پورن
سال 2021 میں، پورن مردوں کے T20 ورلڈ کپ کے لیے کیریبین ٹیم کے نائب کپتان بنے اور سال 2022 میں دونوں ’وائٹ بال فارمیٹس‘ میں کپتانی کی کمان سنبھالی۔ نکولس پورن نے ویسٹ انڈیز کے لیے صرف ’وائٹ بال کرکٹ‘ کھیلی۔ 61 ون ڈے میچوں میں پورن نے 39.66 کی اوسط سے 1983 رنز بنائے ہیں۔ اس دوران پورن نے تین سنچریاں اور 11 نصف سنچریاں اسکور کیں۔ 106 T20I میچوں میں اس کھلاڑی نے 13 نصف سنچریوں کی مدد سے 2275 رنز بنائے۔ اس فارمیٹ میں ان کی اوسط 26.14 تھی۔
بھارت ایکسپریس۔
پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…
اتر پردیش اور بہار سمیت 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر…
دہلی پولیس کی ڈی سی پی پی آر او نیہا یادو نے بتایا کہ این…
موبائل پر کال آتے ہی دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام، نئے نظام…
547 مقدمات درج، 182 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات ضبط ہوئی ہیں اور منشیات…
راہل گاندھی کی حامی نیہا بورا نے کہا کہ ’بنگلہ دیش نے ہمیں ایک راستہ…