Rakesh Tikait Meets Rahul Gandhi: بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیٹ نے پیر کے روز (9 جنوری) کو ہریانہ کے شاہ آباد میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سے ملاقات کی۔ راکیش ٹکیٹ کے ساتھ کسان لیڈروں کے وفود نے بھی کانگریس لیڈر سے ملاقات کی اور کسانوں کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس سے قبل، جب بھارت جوڑو یاترا اترپردیش سے گزر رہی تھی تو کانگریس نے راکیش ٹکیٹ کو یاترا میں شامل ہونے کے لئے مدعو کیا تھا۔ حالانکہ، راکیش ٹکیٹ نے یاترا میں شامل ہونے سے انکار کردیا تھا۔
بھارتیہ کسان یونین (بی کے یو) کے قومی ترجمان راکیش ٹکیٹ نے کہا تھا کہ وہ کانگریس کی ‘بھارت جوڑو یاترا’ میں حصہ نہیں لیں گے۔ انہوں نے کہا تھا کہ بی کے یو کے کارکنان راہل گاندھی کی مارچ میں بھی حصہ لینے کے لئے آزاد ہیں، لیکن ضلع صدور کے عہدے سے اوپر کے عہدیدران اس میں حصہ نہیں لیں گے۔ واضح رہے کہ بھارت جوڑو یاترا تین جنوری کو اترپردیش میں داخل ہوئی تھی۔ اس کے بعد یاترا ہریانہ پہنچ چکی ہے، جہاں سے وہ پنجاب میں داخل ہوگی۔ یہ یاترا جموں وکشمیر تک جائے گی۔
یوپی میں یاترا میں شامل نہیں ہوئے تھے راکیش ٹکیٹ
بھارت جوڑو یاترا کے بارے میں پوچھے جانے پر راکیش ٹکیٹ نے کہا تھا کہ میں ‘بھارت جوڑو یاترا’ میں حصہ نہیں لینے جا رہا ہے، لیکن ہم اس میں حصہ لینے سے کسی کو روک نہیں رہے ہیں۔ بی کے یو کارکنان جو یاترا میں حصہ لینا چاہتے ہیں، وہ ایسا کرنے کے لئے آزاد ہیں۔ حالانکہ ضلع صدور کی سطح سے اوپر کے عہدیداران یاترا میں حصہ نہیں لیں گے۔ ہماری ایک غیر سیاسی تنظیم (سنگٹھن) ہے۔ ہماری تنظیم میں مختلف نظریات کے لوگ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Bharat Jodo Yatra: سابق فوجی سربراہ کی ‘بھارت جوڑو یاترا’ میں شرکت، بی جے پی نے اٹھائے سوال، کانگریس نے دیا سخت جواب
راکیش ٹکیٹ نے راہل گاندھی کو مبارکباد دی تھی
بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیٹ نے بھی اس سے پہلے راہل گاندھی کی حمایت میں خط لکھ کر انہیں یاترا کی کامیابی کے لئے مبارکباد دی تھی اور کہا تھا کہ یاترا کے 100 دن “نظریاتی انقلاب” لے کرآئے ہیں۔ انہوں نے یاترا کو حوصلہ افزا قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ یاترا نے کسانوں کے موضوعات کو بھی اجاگر کیا، یہ آزاد ہندوستان کے لئے ویسے ہی حوصلہ افزا یاترا بن جائے گی، جیسے مہاتما گاندھی کے ‘دانڈی مارچ’ نے آزادی سے قبل ملک کو ترغیب دی تھی۔
ملک کی راجدھانی دہلی میں موسمی تبدیلیوں کے درمیان فضائی آلودگی خطرناک سطح پر برقرار…
مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمد…
سٹی پیلس کے دروازے بند ہونے پر وشوراج سنگھ کے حامیوں نے ہنگامہ کھڑا کر…
حالانکہ اترپردیش پولیس نے کہا کہ شاہی جامع مسجد کے صدر کو ثبوتوں کی بنیاد…
اشونی ویشنو نے کہا کہ مرکزی کابینہ نے 2750 کروڑ روپے کی لاگت سے اٹل…
کمیشن کا کہنا ہے کہ کلاسز آن لائن ہونے کی وجہ سے طلباء کی بڑی…