All Rights ReservedView Non-AMP Version
  • Homepage
  • قومی
قومی

Rakesh Tikait detained by the Police: کسان لیڈر راکیش ٹکیٹ کو پولیس نے حراست میں لیا، کسانوں کے آندولن کی حمایت میں پہنچے تھے بھونیشور

اوڈیشہ کے دارالحکومت بھونیشورمیں چل رہے کسانوں کے آندولن کے درمیان ایک بڑا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے کسان لیڈرراکیش ٹکیٹ کواس وقت حراست میں لے لیا، جب وہ آندولن میں شامل ہونے اورکسانوں کوحمایت دینے کے لئے پہنچ رہے تھے۔ اس حادثہ کے سامنے آنے کے بعد یوپی کے کئی علاقوں میں بھارتیہ کسان یونین (بی کے یو) کے لوگوں نے آندولن اور دھرنا شروع کر دیا ہے۔

کیا ہے پورا معاملہ؟

بھونیشورمیں کسانوں کا یہ آندولن 22 مارچ سے مسلسل جاری ہے۔ کسان اپنے مختلف مطالبات سے متعلق احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں۔ اس آندولن کاورمزید مضبوط کرنے کے لئے متحدہ کسان مورچہ نے پیر کے روز بڑی تعداد میں کسانوں سے متحد ہونے کی اپیل کی تھی۔ اس اپیل کے بعد الگ الگ علاقوں میں کسان بھونیشورپہنچے اورآندولن میں شامل ہوئے۔  اسی دوران بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیٹ بھی آندولن کی حمایت میں بھونیشورکے احتجاج والے مقام پرپہنچ رہے تھے۔ تاہم جیسے ہی وہ وہاں پہنچے، پولیس نے انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا۔ اس کے بعد پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔

پولیس نے کیوں کی کارروائی؟

بتایا جا رہا ہے کہ انتظامیہ نے لاء اینڈ آرڈر بنائے رکھنے کے لئے یہ قدم اٹھایا۔ آندولن میں بڑی تعداد میں کسانوں کی موجودگی کو دیکھتے ہوئے پولیس پہلے سے ہی محتاط تھی اورکسی بھی طرح کی افراتفری سے بچنے کے لئے سخت نگرانی رکھی جارہی تھی۔ حالانکہ راکیش ٹکیٹ کو حراست میں لئے جانے سے کسانوں کی ناراضگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ ان کی حراست کی خبر سننے کے بعد کسانوں نے جم کرنعرے بازی کی۔

 کسان کیوں کررہے ہیں احتجاج؟

کسانوں کی یہ تحریک کئی مسائل سے متعلق جاری ہے۔ کسانوں کی بڑی شرکت واضح طورپران کے سنگین خدشات اورحکومت کی طرف سے ان کی آوازسننے کی خواہش کو ظاہرکرتی ہے۔ راکیش ٹکیٹ کی گرفتاری کے بعد سیاسی اورسماجی حلقوں میں اس تحریک (آندولن) کے چرچے تیزہو گئے ہیں۔ یہ دیکھنا اہم ہو گا کہ آنے والے دنوں میں یہ آندولن کیا رخ اختیارکرتا ہے اور انتظامیہ حالات کوکس طرح سنبھالتی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Next HM Amit Shah On Naxalism: لوک سبھا میں وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا- ’’ملک میں 1970 سے 2004 کے درمیان نکسل واد پروان چڑھا‘‘ »
Previous « Amit Shah Targets Rahul Gandhi On Naxalism: لوک سبھا میں وزیر داخلہ امت شاہ کا راہل گاندھی پر حملہ،کہا- ’’راہل گاندھی کئی بار نکسلیوں کے ہمدردوں کے ساتھ دیکھے گئے‘‘
Share
Published by
Nisar Ahmad
Tags: Bhartiya Kisan UnionBhubaneswarFarmer LeaderOdisha PoliceRakesh Tikait
6 months ago

    Related Post

  • Ex-Australian PM praises pm modi: سابق آسٹریلوی وزیراعظم کیون رڈ نے کی پی ایم مودی کی تعریف، کہا- عالمی سطح پر بھارت کی پوزیشن مضبوط
  • پروں کو مت کاٹیے، انہیں پرواز دیجیے، اے ایم یو کے طلبہ کی آواز کو سننے کا وقت ہے، یہی نوجوان اس چمن کے پھول ہیں
  • HM Amit Shah Hurugram Visit: گروگرام میں امت شاہ کی ریلی سے پہلے لیزر ویلی گراؤنڈ پہنچے بی جے پی لیڈر، سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کا لیا جائزہ

Recent Posts

  • قومی

Ex-Australian PM praises pm modi: سابق آسٹریلوی وزیراعظم کیون رڈ نے کی پی ایم مودی کی تعریف، کہا- عالمی سطح پر بھارت کی پوزیشن مضبوط

کیون رڈ نے کہا - ڈونلڈ ٹرمپ کے دل میں وزیر اعظم نریندر مودی کے…

5 minutes ago
  • قومی

پروں کو مت کاٹیے، انہیں پرواز دیجیے، اے ایم یو کے طلبہ کی آواز کو سننے کا وقت ہے، یہی نوجوان اس چمن کے پھول ہیں

17 اکتوبر کو جب سرسید احمد خاں کو یاد کیا جائے تو ان کے اس…

7 minutes ago
  • قومی

HM Amit Shah Hurugram Visit: گروگرام میں امت شاہ کی ریلی سے پہلے لیزر ویلی گراؤنڈ پہنچے بی جے پی لیڈر، سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کا لیا جائزہ

گروگرام کے مہارانا پرتاپ سُورن جینتی اُدیان، یعنی لیزر ویلی گراؤنڈ میں 7 اکتوبر کو…

29 minutes ago
  • قومی

Gurugram Seva Jyoti Yatra: گروگرام میں 7 اکتوبر کو ’سیوا جیوتی یاترا‘، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ہوں گے مہمان خصوصی

ملک بھر میں جاری ’سیوا سنکلپ ابھیان‘ کے تحت 7 اکتوبر کو ہریانہ کے گروگرام…

1 hour ago
  • قومی

Amit Shah’s address at Gopalak Sammelan: بھوپال میں امت شاہ کا بڑا اعلان، 75 ہزار نئی کوآپریٹو ڈیریاں کھلیں گی، مویشی پالنے والوں کی بڑھے گی آمدنی

مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے کہا کہ کوآپریٹو نظام کے ذریعے مویشی…

1 hour ago
  • قومی

Amit Shah Illegal Immigrants Action: ’پاکستانی ہوں یا بنگلہ دیشی، کسی کو بخشا نہیں جائے گا‘، امت شاہ کی پالیسی کا اثر، وادی سے 150 غیر قانونی غیر ملکی باہر

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی ’زیرو ٹالرنس‘ پالیسی کے تحت جموں و کشمیر سے…

2 hours ago
All Rights ReservedView Non-AMP Version
  • L