پہلگام دہشت گردانہ حملے پر متنازعہ بیان دینے والے کسان لیڈر راکیش ٹکیت کے خلاف لوگوں کا غصہ اپنے عروج پر ہے۔ جمعہ کو راکیش ٹکیت کو یوپی کے مظفر نگر ضلع میں لوگوں کی سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ جن آکروش ریلی میں مشتعل ہجوم نے راکیش ٹکائیت کو دھکا دیا۔ اس دوران راکیش ٹکیت کی پگڑی بھی اچھال کر گرادی گئی ۔حالانکہ پولیس نے کسی طرح راکیش ٹکیت کو بھیڑ سے ہٹانے کی کوشش کی۔ لوگوں نے ٹکیت کے سامنے نعرے بھی لگائے۔ راکیش ٹکیت کے لیے واپس جاؤ کے نعرے بھی لگائے گئے۔ راکیش ٹکیت کے ساتھ بدسلوکی کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔
یاد رہے کہ پہلگام حملے پر راکیش ٹکیت نے کہا تھا کہ اس حملے سے کس کو فائدہ پہنچا؟ چور پاکستان میں نہیں ،ہم میں سے ہے۔وہیں کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے مظفر نگر میں بدسلوکی معاملےپر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ پہلے سے منصوبہ بند تھا۔ وہ چاہتے ہیں کہ کسانوں کی تحریک کو یہاں سے کمزور کیا جائے۔ نہ کسانوں کی تحریک کمزور ہوگی اور نہ ہم کمزور ہوں گے۔ سب ناراض ہیں، ہم بھی ناراض ہیں۔
واضح رہے کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کو لے کر جمعہ کو مظفر نگر میں پاکستان کے خلاف ایک جن آکروش ریلی نکالی گئی تھی۔ اس ریلی میں اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں ضلع کے مکینوں کے ساتھ ہندو تنظیموں کے لوگ بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔اس ریلی کے دوران بی کے یو لیڈر راکیش ٹکیت کو سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ راکیش ٹکیت کے سامنے دھکا مکی کی کئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ احتجاج کے دوران کسی نے راکیش ٹکیت کے سر پر جھنڈا مارا جس کی وجہ سے ان کی پگڑی گر گئی۔ یا درہے کہ اس ریلی کا اہتمام مظفر نگر تھانہ سول لائنز علاقہ کے ٹاؤن ہال میں کیا گیا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی، منشیات کی غیر قانونی تجارت، غیر قانونی اور…
’Beyond the Headlines: From Inner Noise to Inner Clarity‘ کے عنوان سے تین روزہ پروگرام…
ایرانی فورسز نے امریکی فوجی کمانڈروں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی فضائی…
سماجوادی پارٹی کی ترجمان سمیہ رانا سے جب سماجوادی پارٹی اورکانگریس کے اتحاد سے متعلق…
لیفٹیننٹ گورنر نے گوبر سے ٹائلیں اور کھپریل تیار کرنے، گوبر گیس کے ذریعے توانائی…
لیفٹیننٹ گورنر نے خوشی کا اظہار کیا کہ شام کے مصروف اوقات میں پارک میں…