قومی

Rajnath Singh meets Chinese counterpart: چین کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات میں آئی نئی گرماہٹ،راجناتھ سنگھ نے دی بڑی خوشخبری

مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے دفاع کی میٹنگ میں شرکت کے لیے چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں ہیں۔ یہاں انہوں نے چین کے وزیر دفاع ایڈمرل ڈان جون سے علیحدہ ملاقات کی ہے۔اہم بات یہ ہے کہ اس دوران ایک خصوصی فیصلے پر اتفاق کیا گیاہے۔ راجناتھ سنگھ نے سوشل میڈیا کے ذریعے بتایا کہ کیلاش مانسروور یاترا تقریباً چھ سال بعد دوبارہ شروع ہوگی۔ اس حوالے سے ہندوستان اور چین کے درمیان مثبت بات چیت ہوئی ہے۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔ انہوں نے لکھا، “چنگ ڈاؤ میں ایس سی او کے وزرائے دفاع کی میٹنگ کے دوران چین کے وزیر دفاع ایڈمرل ڈان جون سے بات ہوئی۔ ہم نے دو طرفہ تعلقات سے متعلق امور پر تعمیری اور بصیرت افروز خیالات کا تبادلہ کیا۔ تقریباً چھ سال کے وقفے کے بعد کیلاش مانسروور یاترا کے دوبارہ شروع ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔اس دوران راجناتھ سنگھ نے روس اور بیلاروس کے وزرائے دفاع سے بھی ملاقات کی۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے روس اور بیلاروس کے اپنے ہم منصبوں سے بھی ملاقاتیں کیں۔ ان دوطرفہ ملاقاتوں میں خطے میں درپیش چیلنجز اور سیکیورٹی خطرات کے ساتھ ساتھ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ راجناتھ سنگھ نے ایک پوسٹ میں لکھا، “بیلاروس کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل وکٹر کھرینن کے ساتھ چنگ ڈاؤ میں اچھی بات چیت ہوئی۔” قبل ازیں راج ناتھ سنگھ نے روس کے وزیر دفاع آندرے بیلوسوف سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان دفاع کے شعبے میں طویل مدتی اور جامع تعاون پر تبادلہ خیال کیاگیا۔یاد رہے کہ ہندوستان کا روس کے ساتھ دفاعی میدان میں طویل مدتی اور جامع تعاون ہے، جس کی رہنمائی دونوں ممالک کے وزرائے دفاع کی سربراہی میں IRIGC-M&MTC میکانزم کے ذریعے کی جاتی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

China Gold Reserves Reaches 2410 Tons: چین آخر کیا چال چل رہا ہے؟ 23 ماہ سے مسلسل سونا خرید رہا ہے

چین مسلسل 23 ماہ سے سونے کی خریداری کر رہا ہے، جس سے اس کے…

39 minutes ago

Jio now sets its sights on the US and Germany: جیو کی نظریں اب امریکہ اور جرمنی پر: 12 شراکت داریوں کے ذریعے 150 کروڑ صارفین تک پہنچنے کی امید

ہندوستان کی ثابت شدہ ٹیکنالوجی اب دنیا تک پہنچنے کے لیے تیار، ترقی یافتہ ممالک…

2 hours ago