قومی

Raja Bhaiya Father Put Under House Arrest : محرم کے جلوس کے مدنظر راجہ بھیا کے والد کو گھر میں کیاگیا نظربند،جانئے کیا ہے پورا معاملہ

اتر پردیش کی کنڈا اسمبلی کے ایم ایل اے رگھوراج پرتاپ سنگھ عرف راجہ بھیا کے والد کو ضلعی انتظامیہ نے گھر میں نظر بند کر دیا ہے۔ پولیس نے پیر کو بتایا کہ لوک ستہ دل (ڈیموکریٹک) کے صدر رگھوراج سنگھ کے والد ادے پرتاپ سنگھ کو ضلع انتظامیہ نے شہر میں پرامن محرم کو یقینی بنانے کے لیے گھر میں نظر بند کر دیا ہے۔

ادے پرتاپ سنگھ بھدری جو اپنے حامیوں میں ‘راجہ صاحب’ کے نام سے مشہور ہیں، ‘راج گھرانے’ کے سربراہ ہیں۔ ادے پرتاپ سنگھ کے بیٹے رگھوراج پرتاپ سنگھ کنڈا اسمبلی سیٹ سے سات بارکے ایم ایل اے ہیں، ادے پرتاپ سنگھ کے علاوہ کنڈا میں ضلع انتظامیہ نے ان کے تقریباً ایک درجن حامیوں کو بھی نظر بند کر دیا ہے۔ انتظامیہ نے کہا کہ ادے پرتاپ سنگھ اور ان کے حامی تقریباً 68 گھنٹے (17 جولائی کی رات 9 بجے تک) گھر میں نظر بند رہیں گے۔

کنڈہ کے سرکل آفیسر نے کیا کہا؟

کنڈا کے سرکل آفیسر اجیت سنگھ نے کہا کہ ادے پرتاپ سنگھ اور ان کے حامی ایک بندر جو کہ شیخ پور عاشق علاقے میں محرم کے جلوس (تازیہ) کے راستے پر برسوں پہلے مر گیا تھا۔کی برسی کے موقع پر ‘بھنڈارا’ (کمیونٹی فیسٹ) منعقد کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ احتیاطی اقدام کے طور پر ضلع مجسٹریٹ سنجیو رنجن اور ایس ڈی ایم بھرت رام کے حکم پر ادے پرتاپ کی رہائش گاہ ‘بھدری کوٹھی’ کے مرکزی دروازے پر ایک نوٹس لگا دیا گیا ہے۔ سی او نے یہ بھی کہا کہ گھروں میں نظر بند افراد کے گھروں پر پولیس فورس تعینات کردی گئی ہے اور پولیس اہلکاروں کو ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Adani Green Energy: اڈانی گرین انرجی نے صرف 14 ماہ میں بیٹری اسٹوریج کی صلاحیت 6.63 گیگاواٹ گھنٹے تک بڑھائی

اڈانی گرین انرجی لمیٹڈ (اے جی ای ایل) نے جمعرات کو بتایا کہ اس نے…

33 minutes ago

UPSC Centenary Celebrations: حکومت مائی باپ نہیں، شہری دیوو بھوا، یہی یو پی ایس سی کے نئے دور کا منتر ہے: وزیراعظم

وزیر اعظم نے کہا کہ سرکاری ملازمت کے لیے ایسے نوجوانوں کا انتخاب ضروری ہے…

1 hour ago

Ram Nath Kovind 79th Birthday: سابق صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کی یوم پیدائش، امت شاہ سمیت کئی لیڈروں نے دی مبارکباد

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے رام ناتھ کووند کو یوم پیدائش کی مبارکباد دیتے…

2 hours ago

100 Years of UPSC: یو پی ایس سی کے 100 سال مکمل، وزیراعظم مودی نے جاری کیا یادگاری ڈاک ٹکٹ اور سکہ

وزیر اعظم نے یو پی ایس سی کی صدی تقریبات میں شرکت کرتے ہوئے کہا…

2 hours ago