قومی

Prashant Kishor’s Statement: ’’راہل-تیجسوی طلبہ تحریک کی کریں قیادت، ہم پیچھے چلیں گے…‘‘، پرشانت کشور کا بڑا بیان

پٹنہ: جن سورج کے بانی پرشانت کشور بی پی ایس سی کے طلبہ تحریک کی حمایت میں پٹنہ کے گاندھی میدان میں تین دن سے آمرن انشن پر بیٹھے ہیں۔ اس دوران انہوں نے راہل گاندھی اور تیجسوی یادو کے تعلق سے بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے طلبہ تحریک پر کہا کہ راہل گاندھی اور تیجسوی یادو یہاں آئیں اور تحریک کو لیڈ کریں، ہم ان کے پیچھے چلنے کے لیے تیار ہیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرشانت کشور نے کہا کہ ہمیں ان کے پیچھے چلنے میں کوئی دقت نہیں ہے۔ لیکن گھر تو نکلنا پڑے گا۔ راہل گاندھی آئیں۔ لیکن وہ تو نئے سال کی چھٹی منانے کے لیے بیرون ملک ہیں۔ پچھلی بار وہ بہار تب آئے تھے جب انہیں ووٹوں کی ضرورت تھی۔ اب اگلی بار تب آئیں گے جب ووٹوں کی ضرورت ہوگی۔ اگر تیجسوی یادو قیادت کرنا چاہتے ہیں تو انہیں بنگلے سے نکل کر یہاں آنا ہوگا۔ صرف ٹویٹ کرنے سے کام نہیں چلے گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ طلبہ فائدے کے لیے آمرن انشن پر بیٹھے ہیں، جب تک انہیں انصاف نہیں ملتا انشن جاری رہے گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا، ’’مجھے کشور کہنے والے یہ بھی نہیں سمجھتے کہ نوعمر (کشور) ہی  ہے جو بالغ بنتا ہے۔ جو پہلے ہی  سے بالغ ہیں اور عمر بڑھنے کے ساتھ زندگی میں زوال کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ مجھے ’ کشور‘ کہہ کر وہ میری جوانی کو تسلیم کرتے ہیں، جو ایک اچھی بات ہے۔ آخر کار، یہ نوعمر ہی ہیں جو بڑھیں گے اور مستقبل کی تشکیل کریں گے، جبکہ عمر رسیدہ لوگ یقینی طور پر اختتام کی طرف بڑھ رہی ہہیں۔

سردی سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سردی ہے تو کیا کر سکتے ہیں۔ اس سردی میں بی پی ایس سی کے طلباء کی پٹائی ہوئی۔ ان پر پانی کی بوچھاریں کی گئیں۔ بہار میں 50 لاکھ سے زیادہ لوگ فیکٹریوں اور کھیتوں میں کام کر رہے ہیں۔ اگر اس نظام کو بدلنا ہے تو کچھ لوگوں کو سردی اور گرمی سے ہٹ کر کھڑا ہونا ہو گا، اسی لیے یہاں پر کھڑے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Delhi Assembly Elections 2025: کب ہوگا دہلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان؟ سامنے آیا بڑا اپڈیٹ

دہلی میں اس سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ ابھی الیکشن…

4 hours ago

New Shama Laboratories Program in Bhopal: یونانی طب کی اہمیت، افادیت اورجدید دورمیں اس کے کردارسے متعلق نیوشمع لیبارٹریز کا بڑا قدم

نیوشمع لیبارٹریز (پرائیویٹ لمیٹیڈ) دہلی کے اس پروگرام کا مقصد طبی ماہرین اورعوام کویونانی طب…

5 hours ago

Justin Trudeau resigns: کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے دیا استعفیٰ، تنقید کے درمیان لیا بڑا فیصلہ

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے…

5 hours ago

Team India: آسٹریلیا کے دورے کے بعد اب ٹیسٹ کھیلنے کے لیے کب میدان میں اترے گی ٹیم انڈیا، جانئے کس سے ہوگا مقابلہ؟

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا دورہ آسٹریلیا ختم ہوگیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم کے لیے یہ دورہ…

5 hours ago

Delhi Assembly Election 2025: اسدالدین اویسی پر عام آدمی پارٹی کا پلٹ وار، امانت اللہ خان نے کہا- بی جے پی کے جیت میں اہم رول ادا کرتی ہے اے آئی ایم آئی ایم

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے…

5 hours ago

Delhi Assembly Election 2025: کانگریس وہی وعدے کرتے ہیں، جو ہم پورا کرسکتے ہیں، کانگریس انچارج قاضی نظام الدین نے کیا بڑا دعویٰ

بھارت ایکسپریس سے خصوصی بات چیت میں دہلی کے انچارج اوراتراکھنڈ کے رکن اسمبلی قاضی…

6 hours ago