قومی

Rahul Gandhi’s visit to Bhadohi cancels: راہل گاندھی کا بھدوہی دورہ منسوخ، وائیناڈ ہوئے روانہ، جانئے کیا رہی وجہ

بھدوہی: بھارت جوڑو نیائے یاترا کی قیادت کرتے ہوئے بہار سے اتر پردیش پہنچنے کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے چندولی اور وارانسی کا دورہ کرنے کے بعد اپنا بھدوہی کا دورہ منسوخ کردیا اور وائناڈ روانہ ہوگئے۔ کانگریس کے قومی سکریٹری راجیش تیواری نے ہفتہ کو راج پورہ چوراہے پر ہونے والے جلسہ عام کے اسٹیج سے یہ جانکاری دی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے تیواری نے کہا کہ انہیں شام چار بجے کے قریب یاترا منسوخ ہونے کی اطلاع ملی۔ راہل گاندھی کو کچھ ناگہانی وجوہات کی وجہ سے اپنے لوک سبھا حلقہ جانا پڑا، جس کی وجہ سے گاندھی وارانسی سے ہوائی اڈے گئے جہاں سے وہ وائناڈ جارہے ہیں۔

تیواری نے بتایا کہ راہل گاندھی کو بھدوہی ضلع کے کندھیا ریلوے کراسنگ سے داخل ہونا تھا اور اندرا مل میں مہاتما گاندھی کے مجسمے پر پھول چڑھا کر ایک جلسہ عام سے خطاب کرنا تھا۔ تیواری نے بتایا کہ راہل گاندھی بعد میں سیدھے پریاگ راج پہنچیں گے۔ کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے ‘X’ پر پوسٹ کیا، “راہل گاندھی کی وائناڈ میں موجودگی کی فوری ضرورت ہے۔ وہ وارانسی سے آج شام 5 بجے روانہ ہو رہے ہیں۔ بھارت جوڈو نیا یاترا کل 18 فروری کو دو پہر 3 بجے پریاگ راج میں دوبارہ شروع ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: کمل ناتھ کے بیٹے ایم پی نکل ناتھ نے کانگریس چھوڑنے کا کردیا اعلان؟ ٹوئٹر بایو سے ہٹایا کانگریس کا نام

واضح رہے کہ یہ یاترا 17 فروری کو یوپی میں شروع ہوئی تھی۔ بھارت جوڑو نیا یاترا کی قیادت کرتے ہوئے جمعہ کو بہار سے اتر پردیش پہنچے کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے چندولی سے یاترا کا آغاز کیا۔ اس کے بعد وہ ہفتہ کو وارانسی پہنچے۔ یہاں سے انہوں نے بھدوہی جانا تھا، لیکن اچانک یہ دورہ منسوخ کر دیا گیا اور راہل گاندھی وایناڈ کے لیے روانہ ہو گئے۔

بھارت ایسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

51 minutes ago

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

3 hours ago