غزہ پر اسرائیلی بمباری کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اسرائیلی بمباری میں اب تک ہزاروں فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں، لیکن جنگ کے خاتمے کے آثار نہیں نظر آرہے ہیں۔ جنگ کے تعلق سے کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تشدد کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔
راہل گاندھی نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر لکھا،” غزہ میں بچوں سمیت ہزاروں بے گناہ شہریوں کا قتل اور لاکھوں لوگوں کی خوراک، پانی اور بجلی منقطع کر کے اجتماعی سزا دینا انسانیت کے خلاف جرائم ہیں۔ حماس کا بے گناہ اسرائیلیوں کا قتل اور یرغمال بنانا جرم ہے اور اس کی مذمت بھی ہونی چاہیے۔ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تشدد کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔“
وہیں کانگریس صدر ملیکارجن کھڑگے نے غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی بمباری میں لوگوں کی ہلاکت کو ناقابل جواز اور ایک سنگین انسانی المیہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس کے ذمہ داروں کو جوابدہ ہونا چاہیے۔ انہونے ایکس پر لکھا، ”غزہ کے اسپتال اور رہائشی علاقوں پر اندھا دھند بمباری جس کے نتیجے میں سینکڑوں بے گناہ مرد، خواتین اور بچے جاں بحق ہوئے، ناقابل جواز اور ایک سنگین انسانی المیہ ہے جس کے ذمہ داروں کو جوابدہ ہونا چاہیے۔ “
انہوں نے مزید کہا کہ 8 اکتوبر 2023 کو، انڈین نیشنل کانگریس نے اسرائیل کے عوام پر حماس کے وحشیانہ حملوں کی مذمت کی تھی۔ شہری علاقوں میں اسرائیلی فوجی دستوں کی اندھا دھند کارروائیاں بھی ناقابل قبول ہیں، جن میں غزہ پٹی کا محاصرہ اور اس میں بمباری شامل ہے۔
گزشتہ روز پرینکا گاندھی نے ایکس پر کہا تھا کہ،”اسپتالوں پر بمباری، بچوں کا قتل، عام شہریوں کے لیے خوراک، پانی اور ادویات کی بندش…. غزہ میں جو ہولناکی ہو رہی ہے اس کی مذمت کے لیے اتنے مضبوط الفاظ نہیں ہیں۔ ایک عورت، ایک ماں، ایک انسان ہونے کے ناطے، میں شرمندہ ہوں کہ دنیا ان جرائم کو اس طرح معافی کے ساتھ کرنے کی اجازت دے رہی ہے۔“
بتا دیں کہ حماس کی جانب سے 7 اکتوبر کو اسرائیل کے اندر حملے کے بعد سے اب تک غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 3,785 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ جمعرات کے روز تک اسرائیل میں 1,400 سے زیادہ افراد مارے جا چکے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برکس ممالک بشمول ہندوستان کو ٹیرف وارننگ دی۔ انہوں نے…
اگر آپ اپنے شہر میں پیٹرول اور ڈیزل کی تازہ ترین قیمتیں جاننا چاہتے ہیں…
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو دہلی-این سی آر میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔…
اننت سنگھ جو پانچ ماہ قبل جیل سے رہا ہوئے تھے، انہیں 14 اگست 2024…
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…