قومی

Lok Sabha Elections 2024: الیکشن کے دوران راہل گاندھی کی خاص اپیل، امیدواروں اور لیڈران سے کہا، آئین رکھیں اپنے ساتھ

Lok Sabha Elections 2024: انتخابی ماحول کے درمیان کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے پارٹی امیدواروں اور لیڈران سے خاص اپیل کی ہے۔ منگل  (30 اپریل، 2024) کوانہوں نے کہا کہ کانگریس کے سبھی امیدوار اور لیڈر پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے لے کرتقریر کرنے اور لوگوں سے ملنے کے دوران اپنے اپنے ساتھ ملک کا آئین ضرور رکھیں۔ ایسا کرکے وہ ملک کے چھوٹے چھوٹے حصے تک یہ اعلان کردیں کہ جب تک کانگریس رہے گی، تب تک کوئی بھی طاقت ہندوستان سے اس کا آئین نہیں چھین سکتی ہے۔

جنوبی ہندوستان کے کیرلا میں وائناڈ سے لوک سبھا الیکشن کے موجودہ رکن پارلیمنٹ کی طرف سے اس سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ بھی کیا گیا۔ ایکس (ٹوئٹر) پران کے آفیشیل ہینڈل سے لکھا گیا، “ہمارا آئین غریبوں کے لئے ایک اعزاز ہے، مظلوموں کا احترام اور ہرشہری کا احترام ہے۔ کانگریس کے تمام امیدواروں سے درخواست ہے کہ وہ پرچہ نامزدگی، انتخابی جلسوں، تقریروں اور ڈور ٹو ڈورمہم کے دوران مقدس آئین کو اپنے ساتھ رکھیں اور یہ اعلان کردیں کہ جب تک کانگریس ہے… بی جے پی کیا، دنیا کی کوئی طاقت ہندوستان سے اس کا آئین چھین نہیں سکتی۔”

“آئین بچانے کا الیکشن ہے لوک سبھا الیکشن”

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اس سے ایک دن پہلے 29 اپریل، 2024 کو دعویٰ کیا تھا کہ یہ آئین، جمہوریت اور ریزرویشن کو بچانے کا الیکشن ہے۔ چھتیس گڑھ کے بلاس پورمیں پارٹی امیدوار کی حمایت میں انتخابی تشہیر کے دوران راہل گاندھی نے مرکزی حکومت اور وزیراعظم نریندر مودی پر زبردست حملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ یہ لڑائی نظریے کی ہے۔ ایک طرف کانگریس پارٹی، انڈیا الائنس ہے تو دوسری طرف بی جے پی ہے۔ لوگ جان گئے ہیں کہ یہ آئین کا الیکشن ، آئین کو بچانے کا الیکشن ہے۔

ریلی کے درمیان اسٹیج سے راہل گاندھی نے دکھایا تھا آئین

ہاتھ میں آئین لئے راہل گاندھی نے کہا تھا، “یہ آئین صرف ایک کتاب نہیں ہے۔ یہ اس ملک میں غریبوں کو اختیار دیتا ہے۔ یہ غریبوں کی حفاظت کرتاہ ے، انہیں پناہ دیتا ہے۔ ان کے مستقبل کی دیکھ بھال کرتا ہے اور ملک میں ان کے جینے کے طریقوں کی حفاظت کرتا ہے۔ بی جے پی چاہتی ہے کہ اسے پھاڑ کر پھینک دیا جائے۔”

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

6 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

7 hours ago