قومی

Surgical Strike Row: سرجیکل اسٹرائیک پر دگوجے سنگھ سے راہل گاندھی متفق نہیں، کہا- فوج کچھ بھی کرے، ثبوت کی ضرورت نہیں

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس کی ‘بھارت جوڑو یاترا’ اس وقت جموں وکشمیرمیں چل رہی ہے۔ منگل کے روز راہل گاندھی نے جموں میں پریس کانفرنس کی اور کئی موضوعات پر کھل کراپنی بات رکھی۔ راہل گاندھی نے دگوجے سنگھ کے سرجیکل اسٹرائیک سے متعلق دیئے گئے بیان پر بھی ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا، ‘جو دگوجے سنگھ نے کہا ہے، اس سے میں بالکل متفق نہیں ہوں، وہ ان کا انفرادی بیان ہے۔ ہمارا آرمی پر مکمل بھروسہ ہے، اگرآرمی کچھ کرے توانہیں ثبوت دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ ان کا بیان ذاتی ہے، وہ ہمارا نہیں ہے’۔

آرٹیکل 370 کی بحالی پر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا کہ 370 پر ہمارا موقف بالکل واضح ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں ریاستی درجہ کا موضوع ہے۔ ہمیں لگتا ہے کہ جلد ازجلد اسے ریاست کا درجہ ملنا چاہئے اور یہاں جلد از جلد اسمبلی کا پھرسے آغاز ہونا چاہئے۔ بھارت جوڑو یاترا سے متعلق راہل گاندھی نے کہا، ‘اس یاترا کا ہدف ملک کو جوڑنے کا ہے، نفرت کو کم کرنا ہے، بی جے پی کے نفرت کے خلاف کھڑے ہونے کا مقصد ہے اس یاترا کا’۔ مرکزی حکومت کو نشانے پر لیتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری مسلسل بڑھ رہی ہے اور بی جے پی حکومت ہرمحاذ پر ناکام ثابت ہوئی ہے۔

ہم ہماری فوج کے ساتھ ہیں: ملیکا ارجن کھڑگے

کانگریس لیڈر دگوجے سنگھ کے سرجیکل اسٹرائیک والے بیان پر کانگریس کے قومی صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی واضح کیا ہے کہ ہم ہماری فوج کے ساتھ ہیں۔ ہم ہمیشہ ملک کے اتحاد کے لئے کام کرتے ہوئے آئے ہیں، آگے بھی ویسے ہی کریں گے۔ ملک کے لئے سبھی ایک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ غلط تشہیر کرنے کے لئے ایسی کوشش کر رہے ہیں، یہ نہیں ہوگا۔ ملک کو ہم نے آزادی دلائی۔ ملک کو ہم ایک رکھیں گے اور اس کے لئے قربانی بھی دی۔

 پدیاترا لوگوں کو جوڑنے کا کام کر رہی ہے: راہل گاندھی

وزیردفاع راجناتھ سنگھ کے بیان پر پلٹ وار کرتے ہوئے کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کہا کہ مجھے یہ سمجھ نہیں آرہا ہے کہ جو پدیاترا پورے ملک میں لوگوں کوجوڑنے کا کام کررہی ہے، وہ کس طرح سے ملک کے مفاد کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ دیکھ سکتا ہوں کہ کس طرح سے راجناتھ سنگھ کی پارٹی ملک کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ جس پارٹی میں راجناتھ سنگھ ہیں، وہاں انہیں کیا کہنا ہے، وہ پارٹی کے اعلیٰ لیڈران بتاتے ہیں۔

 -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Ram Mandir Pran Pratishthat: پرتشٹھا-دوادشی کے موقع پر، رام جنم بھومی احاطے میں کمار وشواس کی پہلی راگ سیوا سے پرجوش ہوئے رام بھکت

پرتشٹھا دوادشی کے نام سے منعقد ہونے والے اس پروگرام میں شرکت کے لیے ہفتہ…

2 hours ago

IND vs ENG T20 Squad Announcement: بھارت نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم کا کیا اعلان، شامی کریں گے واپسی

بھارت نے انگلینڈ کے خلاف 22 جنوری سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے…

3 hours ago

Andaman & Nicobar Drugs Case: پولیس نے آگ میں جلا دی36 ہزار کروڑ روپے کی ڈرگس، کھلے میں جلانے سے پھیل جاتی آلودگی

انڈمان نکوبار پولیس نے حال ہی میں منشیات کی ملک کی اب تک کی سب…

3 hours ago

Priyanka Gandhi Ask Question To PM Modi: روپے کی قدر گرنے پر پرینکا گاندھی نے پی ایم مودی سے کیا سوال، کہا-عوام کو جواب دیں وزیر اعظم

وائناڈ سے کانگریس کی رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا نے امریکی ڈالر کے مقابلے روپیہ…

3 hours ago

Weather Update: دہلی میں بارش کے بعد سردی میں اضافہ، یوپی میں طوفان کے امکانات، جانئے ملک بھر میں کیسا رہے گا موسم

محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہفتہ اور اتوار کی شام…

4 hours ago