-بھارت ایکسپریس
Earthquake : دہلی این سی آر کے ساتھ ساتھ اتراکھنڈ اور اترپردیش میں آج یعنی 24 جنوری کو زلزلہ کے تیز جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ اتراکھنڈ کے جوشی مٹھ میں زلزلے سے زمین تھرائی تو اترپردیش کے لکھنئو میں بھی زلزلے کے جھٹکوں کو محسوس کیا گیا ہے۔ شروعاتی اطلاعات کے مطابق زلزلے کی شدد 5پوائنٹ 8 تھی۔زلزلے کا سینٹر پوائنٹ نیپال میں تھا۔ جس کی گہرائی زمین کے دس کلومیٹر نیچے تھی۔
دہلی، یوپی، مدھیہ پردیش، ہریانہ،چنڈی گڑھ سمیت کئی ریاستوں میں درج کئے گئے زلزلے کے جھٹکے، ۔بہار سے ہماچل پردیش تک زمین کانپ اٹھی تھی۔
زلزلے کیوں آتے ہیں؟
زلزلے کے آنے کی وجہ زمین کے اندر پلیٹوں کا ٹکرانا ہے۔ ہماری زمین کے اندر سات پلیٹیں ہیں جو مسلسل گردش کرتی ہیں۔ جب وہ ایک دوسرے سے ٹکراتے ہیں، تو ایک فالٹ لائن زون بن جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے سطح کے کونے جھک جاتے ہیں اور وہاں دباؤ بننا شروع ہو جاتا ہے۔ ایسی صورت حال میں پلیٹ ٹوٹنے کے بعد توانائی پیدا ہوتی ہے جس سے نکلنے کا راستہ مل جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے زمین ہلنے لگتی ہے۔
-بھارت ایکسپریس
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…