-بھارت ایکسپریس
دہلی ایم سی ڈی کا الیکشن تیسری بار ملتوی ہوگیا ہے۔ (تصویر: اے این آئی)
دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کے تمام کونسلروں کی آج حلف برداری ہوئی۔ تاہم میئر اور ڈپٹی میئرکا الیکشن ایک بار پھر نہیں ہوسکا۔ ہنگامہ آرائی کے بعد میئر اور ڈپٹی میئر کا الیکشن ایک بار پھر ملتوی ہوگیا ہے۔ دراصل کونسلروں کی حلف برداری کے بعد میئراور ڈپٹی میئر کا الیکشن ہونا تھا، لیکن ایوان میں جم کر ہنگامہ آرائی ہوئی۔ اس دوران لات اور گھونسے تک چلنے کی خبر ہے۔ اس سے قبل دہلی میونسپل کارپوریشن کے سبھی منتخب اور نامزد کونسلر (ایلڈرمین) ایوان میں حلف لے چکے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ 6 جنوری کو بھی میئر اور ڈپٹی میئر کا الیکشن نہیں ہوسکا تھا۔ اس کے بعد بی جے پی اورعام آدمی پارٹی میں جم کر الزام تراشی اور جوابی الزام تراشی کا دور چلا۔ پھر یہ معاملہ وزیراعلیٰ اروند کیجریوال اور دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ تک پہنچ گیا۔ دونوں میں لیٹروار تک ہوا۔
بی جے پی-عام آدمی پارٹی کے کونسلروں کے درمیان نعرے بازی
دہلی میونسپل کارپوریشن کے ایوان کے باہر بی جے پی اورعام آدمی پارٹی کے درمیان جم کرنعرے بازی ہوئی۔ عام آدمی پارٹی کا الزام ہے کہ بغیر کسی وجہ کے ایوان کو ملتوی کردیا گیا ہے۔ عام آدمی پارٹی نے الزام لگایا کہ بی جے پی میئر کا الیکشن مسلسل ٹالنے کی کوشش کر رہی ہے۔
عام آدمی پارٹی کا بڑا مطالبہ
میئرالیکشن سے پہلے عام آدمی پارٹی کے کونسلر مکیش گوئل نے کہا کہ جو لوگ ووٹ ڈالنے کے اہل نہیں ہیں، ان کو ایوان کے باہر بٹھایا جائے۔ اس کے بعد 15 منٹ کے لئے ایوان کی کارروائی ملتوی کی تھی۔ پھرہنگامہ آرائی ختم نہیں ہونے پرایوان کی کارروائی غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کردی گئی ہے۔
-بھارت ایکسپریس
کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے نے 16 اکتوبر کو دہلی کے کناٹ پلیس…
یوپی نیوز: غازی پور کے رکن پارلیمنٹ افضل انصاری کے تین اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے…
اتر پردیش میں تین سطحی پنچایت انتخابات کو لے کر الہ آباد ہائی کورٹ نے…
اے سی پی وویک بھگت کی شکایت پر کارروائی، ذات سے متعلق مبینہ توہین آمیز…
ویسٹ انڈیز کے خلاف چوتھے ٹی 20 میچ میں موقع نہ ملنے کے درمیان 15…
ریپر اور گلوکار یو یو ہنی سنگھ کی مشکلات ایک بار پھر بڑھتی نظر آ…