قومی

ہریانہ بے روزگاری میں نمبر -1 کیوں؟ راہل گاندھی نے نوح ریلی میں وزیراعظم مودی پر بولا بڑا حملہ

ہریانہ کے نوح میں انتخابی تشہیر کے دوران مہم کے آخری دن کانگریس لیڈر راہل گاندھی کافی مطمئن نظرآرہے تھے، لیکن بے روزگاری، آئین اورنفرت کے موضوع پر بی جے پی اورمودی حکومت پرکافی حملہ آوربھی نظرآئے۔ انہوں نے کہا کہ آج ایک بارپھرآئین کوبچانے کی لڑائی چل رہی ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی اورآرایس ایس ملک کے آئین کوختم کرنے پرکام کررہی ہیں۔ ہمیں اس کے ساتھ ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے۔ ہریانہ میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ آج کانگریس پارٹی آئین اور جمہوریت کو بچانے کے لئے لڑرہی ہے۔ آئین اور جمہوریت بچے گی تبھی غریبوں، کسانوں، مزدوروں کواپنا حق ملے گا۔

راہل گاندھی نے اٹھایا بے روزگاری کا موضوع

راہل گاندھی نے اس دوران ہریانہ میں بے روزگاری کا موضوع بھی اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ میں گزشتہ دنوں امریکہ گیا۔ وہاں مجھے ہریانہ کے لوگ ملے۔ میں نے ان سے پوچھا- آپ ہریانہ چھوڑکرامریکہ کیوں آئے؟ اس شخص نے کہا کہ مجھے بی جے پی حکومت میں ہریانہ میں کام نہیں ملا۔ روزگار نہیں ملا۔ اسی کے ساتھ راہل گاندھی نے وعدہ کیا کہ ہریانہ میں جب کانگریس پارٹی کی حکومت بنے گی۔ بے روزگاروں کو روزگاردیا جائے گا۔

راہل گاندھی نے سوال اٹھایا کہ ہریانہ کے نوجوانوں کوامریکہ میں روزگار مل سکتا ہے، لیکن اس ریاست میں روزگار کیوں نہیں مل سکتا؟ انہوں نے بے روزگاری کے مسئلے پر راست طورپروزیراعظم مودی پرحملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں، مگر یہ نہیں بتاتے ہیں کہ ہریانہ بے روزگاری میں پہلے نمبرپرکیسے پہنچا؟ انہوں نے کہا کہ وہ صرف ارب پتیوں کی حکومت چلاتے ہیں۔ وہ ارب پتیوں کا قرض معاف کردیتے ہیں، لیکن غریبوں اورکسانوں کا قرض معاف نہیں کرتے۔

نفرت کو محبت سے کاٹا جاسکتا ہے: راہل گاندھی

عوامی جلسے کوخطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ نفرت کونفرت سے نہیں کاٹا جاسکتا۔ نفرت کو صرف محبت سے ہی کاٹا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں ہم نے کنیا کماری سے کشمیرتک کا دورہ کیا۔ جہاں جہاں بی جے پی نے نفرت پھیلائی، وہاں وہاں ہم نے محبت کی دوکان کھولی۔

بھوپیندرسنگھ ہڈا نے اٹھایا ترقی کا موضوع

اس سے پہلے سابق وزیراعلیٰ بھوپیندرسنگھ ہڈا نے بھی بی جے پی حکومت پر زبردست حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس سال میں بی جے پی کے دوراقتدارمیں ترقی کا کوئی کام نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوح میں جوبھی ترقیاتی کام نظرآرہے ہیں، وہ صرف اور صرف کانگریس کا تعاون ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 سال میں ہریانہ کافی پچھڑگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میوات کا علاقہ بھائی چارے کی مثال ہے۔ کانگریس کی حکومت میں میوات میں ترقی کے کئی کام ہوئے، لیکن آج ہریانہ بے روزگاری میں نمبرون ہے۔ یہاں مہنگائی ہے اور لاء اینڈآرڈربہت خراب ہوچکی ہے۔

بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Shahi Eidgah Delhi: شاہی عیدگاہ کے قریب نصب کیا جائے گا رانی لکشمی بائی کا مجسمہ، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

اس بارے میں شاہی عیدگاہ کمیٹی نے کہا کہ یہ زمین وقف بورڈ کی ہے۔…

3 mins ago

Ayodhya Rape Case: ایودھیا عصمت دری کے ملزم معید خان کو ہائی کورٹ سے جھٹکا، لکھنؤ بنچ نے ضمانت سے متعلق درخواست مسترد کر دی

بھدرسا گینگ ریپ کیس میں معید خان اور اس کے خادم  راجو خان ​​نابالغ کے…

31 mins ago

Kalkaji Mandir Delhi: دہلی کے ‘کالکاجی مندر’ میں بجلی کے کرنٹ سے بھگدڑ، 1 طالب علم کی موت، متعدد زخمی

2 اور 3 اکتوبر کی درمیانی رات کالکاجی مندر میں 9ویں جماعت کے ایک طالب…

46 mins ago

Money Laundering: ای ڈی کے پاس نہیں گئے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر الدین، اب اس تاریخ کا ملا سمن

ای ڈی نے اظہر الدین کو تازہ سمن جاری کیا ہے اور انہیں 8 اکتوبر…

1 hour ago

IDF Eliminated Rawhi Mushtaha: غزہ میں روحی مشتھی سمیت حماس کے دیگر تین رہنما جاں بحق، اسرائیلی فوج کا دعوی

حماس کے سیاسی دفتر کے سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ سامح السراج بھی حملے میں جاں…

1 hour ago

Ashok Tanwar Joins Congress: اشوک تنور کے نشانے پر رہے ہیں ہڈا، کانگریس میں شامل ہوئے تو سابق وزیر اعلی نے دیا یہ بیان

جمعرات کو پریس کانفرنس میں بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے بھوپیندر سنگھ ہڈا…

1 hour ago