-بھارت ایکسپریس
Bharat Jodo Yatra Press Conference in Punjab: پنجاب کے ہوشیار پورمیں کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ملک میں امیروں اورغریبوں کے درمیان بڑھتی ہوئی دوری کا موضوع اٹھایا۔ راہل گاندھی نے کہا، ملک کے ایک فیصد لوگوں کے پاس ملک کی 40 فیصد جائیداد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں 21 لوگوں کے پاس اتنا پیسہ ہے، جتنا 70 کروڑ لوگوں کے پاس ہے۔ ‘بھارت جوڑو یاترا’ کے تحت کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے پنجاب کے ہوشیارپورمیں پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس پریس کانفرنس کا انعقاد پہلے ہی ہونا تھا، لیکن یاترا کے دوران کانگریس رکن پارلیمنٹ سنتوکھ سنگھ چودھری کی موت کے بعد اسے ملتوی کردیا گیا تھا۔
سیکورٹی میں لاپرواہی سے متعلق کیا کہا؟
راہل گاندھی نے پریس کانفرنس کے دوران سیکورٹی میں لاپرواہی کی خبروں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا، ‘کون سی سیکورٹی میں لاپرواہی ہوئی تھی۔ وہ مجھے گلے لگانے آیا تھا اور بہت پُرجوش تھا۔ اسے سیکورٹی میں چوک نہیں کہیں گے، یاترا میں ایسا ہوتا رہتا ہے’۔
کانگریس لیڈرنے کہا، ‘بھارت کے سبھی اداروں کو آر ایس ایس اور بی جے پی کنٹرول کر رہی ہے۔ سبھی اداروں پر ان کا دباؤ ہے۔ الیکشن کمیشن، نوکرشاہی، عدلیہ پرانہوں نے قبضہ کر رکھا ہے۔ جو پہلے سیاسی لڑائی ہوتی تھی، ویسی لڑائی نہیں ہے۔ اب لڑائی بھارت کے اداروں اور اپوزیشن کے درمیان ہے’۔
امیر-غریب کے درمیان بڑھتی ہوئی دوری
راہل گاندھی نے ملک میں امیروں اور غریبوں کے درمیان بڑھتی ہوئی دوری پر بھی سوال اٹھایا۔ کانگریس نے کہا کہ ملک کے 50 فیصد سب سے غریب لوگ 64 فیصد جی ایس ٹی دیتے ہیں۔ وہیں، ملک کے 10 فیصد سب سے امیر لوگ صرف تین فیصد جی ایس ٹی دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی 40 فیصد جائیداد پر ایک فیصد امیروں کا قبضہ ہے، جبکہ ملک کی 50 فیصد آبادی کی جائیداد کی مالک صرف تین فیصد لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا میڈیا ان چیزوں پر سوال نہیں کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Arvind Kejriwal in Delhi Assembly: کیجریوال نے کہا- ‘کچھ بھی مستقل نہیں، کل ہوسکتا ہے کہ مرکز میں ہماری حکومت ہو’
ورون گاندھی کو گلے لگا سکتا ہوں: راہل گاندھی
بی جے پی رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی پر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا، ‘وہ بی جے پی میں ہیں، میرا نظریہ ان سے نہیں ملتا۔ میں آرایس ایس کے دفتر میں نہیں جاسکتا چاہے میرا گلا کاٹ دیا جائے۔ ورون نے اس نظریے کو اپنایا۔ ان سے مل سکتا ہوں، گلے لگا سکتا ہوں، لیکن ان کا نظریہ نہیں اپنا سکتا’۔
-بھارت ایکسپریس
سٹی پیلس کے دروازے بند ہونے پر وشوراج سنگھ کے حامیوں نے ہنگامہ کھڑا کر…
حالانکہ اترپردیش پولیس نے کہا کہ شاہی جامع مسجد کے صدر کو ثبوتوں کی بنیاد…
اشونی ویشنو نے کہا کہ مرکزی کابینہ نے 2750 کروڑ روپے کی لاگت سے اٹل…
کمیشن کا کہنا ہے کہ کلاسز آن لائن ہونے کی وجہ سے طلباء کی بڑی…
جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے آندھرا اوربہارکے وزرائے اعلیٰ کوکھلے لفظوں میں یہ باور…
سنبھل میں کل ہوئے تشدد کے بعد آج صورتحال قابو میں ہے۔ یہاں پرانٹرنیٹ بند…