قومی

Rahul Gandhi PC On Election Commission: کبھی سیما کبھی سویٹی… راہل گاندھی کا دعویٰ- ہریانہ میں برازیل کی ماڈل نے 22 بار ڈالا ووٹ

نئی دہلی: کانگریس لیڈرراہل گاندھی نے ووٹ چوری کا الزام لگاتے ہوئے آج یعنی 5 نومبرکوایک اورپریس کانفرنس کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہریانہ میں ووٹ چوری کرکے بی جے پی کی حکومت بنوائی گئی۔ ہریانہ میں ووٹ چوری پکڑی گئی ہے۔ ہریانہ میں ہم نے کافی جانچ کی۔ مہاراشٹر، کرناٹک، مدھیہ پردیش اورہریانہ میں ووٹ چوری ہوئی ہے۔ راہل گاندھی نے اس دوران ایک لڑکی کی تصویربھی دکھائی۔ اسے لے کرانہوں نے دعویٰ کیا کہ اس نے الگ الگ نام سے 22 جگہ ووٹ دیئے۔ اس لڑکی کے نام سے 22 ووٹرآئی ڈی کارڈ ملے۔ اس کا نام کہیں سیما توکہیں سویٹی ہے۔ یہ برازیل کی ماڈل ہے۔ ہریانہ میں 25 لاکھ ووٹوں کی چوری ہوئی۔ 5 الگ الگ کٹیگری میں ووٹ چوری ہوئی۔

ماڈل کی تصویر دکھاتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ اس نے 10 بوتھون پر 22 بار ووٹ کیا۔ ہربار نام الگ الگ تھے۔ ہریانہ میں جو 25 لاکھ ووٹ چوری ہوئے ہیں، یہ ان میں سے ایک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ووٹ چوری 5 کٹیگری میں ہوئی۔ 5,21,619  ڈپلیکیٹ ووٹرس ہیں۔ 93,174 انویلیڈ پتے ہیں۔ 19,26,351 بلک ووٹرز ہیں۔ فارم 6 اور فارم 7 کا غلط استعمال ہوا ہے۔ یہ ایک سینٹرلائیزڈ آپریشن ہے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ ہمارے پاس ’ایچ‘ فائلس ہیں اوریہ اس بارے میں ہے کہ کیسے ایک پوری ریاست کوچرا لیا گیا ہے۔ ہمیں شبہ تھا کہ یہ انفرادی حلقوں میں نہیں، بلکہ ریاستی اورقومی سطح پرہورہا ہے۔ ہمیں ہریانہ میں ہمارے امیدواروں کی طرف سے متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں کہ کچھ غلط ہے اورکام نہیں کررہا ہے۔” انہوں نے کہا کہ ان کی ساری پیشین گوئیاں الٹی ہوگئیں۔ ہم نے مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، مہاراشٹرمیں اس کا تجربہ کیا تھا، لیکن ہم نے ہریانہ پرتوجہ مرکوز کرنے اوروہاں جوکچھ ہوا تھا، اس کے بارے میں تفصیل سے جاننے کا فیصلہ کیا۔

راہل گاندھی نے الیکشن کے نتائج سے متعلق کیا بڑا دعویٰ

راہل گاندھی نے کہا کہ سبھی (ایگزٹ) پول نے کانگریس کی جیت (ہریانہ میں) کی طرف اشارہ کیا تھا۔ دوسری بات جو ہمارے لئے حیران کن تھی، وہ یہ تھی کہ ہریانہ کے انتخابی تاریخ میں پہلی بار ڈاک سے ووٹ حقیقینی ووٹنگ سے الگ تھے۔ ہریانہ میں ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا تھا۔ اس لئے ہم نے سوچا کہ آئیے تفصیل سے جانیں۔ جب میں نے پہلی بار یہ جانکاری دیکھی، جو آپ دیکھنے جا رہے ہیں، تو مجھے اس پر یقین کرنے میں مشکل ہوئی۔ میں صدمے میں تھا… میں نے ٹیم کو کئی بار کراس چیک کرنے کے لئے کہا۔

راہل گاندھی نے اس دوران وزیراعلیٰ نائب سنگھ سینی کا ایک بیان بھی چلایا، جو نتیجے سے پہلے کا تھا۔ اس میں وہ کہتے ہیں کہ بی جے پی حکومت بنا رہی ہے، ہمارے پاس سسٹم ہے۔ فکرمت کیجئے۔ ہریانہ کی ووٹرلسٹ میں 8 میں سے ایک ووٹرفرضی ہے۔ راہل گاندھی نے دعویٰ کیا کہ ہریانہ میں ایک ہی تصویروالے دوبوتھوں پرایک ہی شخص کو223 ووٹ ملے، اس لئے الیکشن کمیشن نے سی سی ٹی وی فوٹیج برباد کردیئے۔ ہریانہ کی ووٹرلسٹ میں 1.24 لاکھ رائے دہندگان کے نام فرضی ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Amit Shah pays tribute to Sardar Vallabhbhai Patel: آزادی کے بعد صرف 1,218 دن میں سردار پٹیل نے وہ کر دکھایا جو سب کو ناممکن لگتا تھا: امت شاہ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ سردار پٹیل نے ہندوستان کے جغرافیائی، سیاسی…

6 minutes ago

PMModi pays tribute to Sardar Vallabhbhai Patel: وزیر اعظم مودی سمیت کئی لیڈروں نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یوم پیدائش پر پیش کی خراج عقیدت

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا،…

30 minutes ago

Mercury drops to 20.7°C, a 75-year low: دہلی میں بارش سے 75 سال کا ٹوٹا ریکارڈ ، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گر کر 20.7 ڈگری پر پہنچا

دہلی-این سی آر میں آج آسمان پر ہلکے بادل چھائے رہنے اور دن میں دھوپ…

3 hours ago

Major Fire in Delhi’s Mangolpuri: دہلی کے منگول پوری میں خوفناک آتشزدگی، 4 افراد کی موت، متعد افراد زخمی

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق جمعہ کی رات تقریباً 9:30 بجے آگ لگنے کی اطلاع…

3 hours ago