قومی

Rahul Gandhi US Visit: پی ایم مودی سے پہلے راہل گاندھی پہنچ گئےامریکہ ،ایئرپورٹ پر ڈیڑھ گھنٹے تک کرنا پڑا انتظار

Rahul Gandhi US Visit: کانگریس لیڈر راہل گاندھی آج  سان فرانسسکو، امریکہ پہنچ گئے ہیں۔ اس دوران راہل گاندھی ٹی شرٹ میں نظر آئے۔  البتہ راہل گاندھی کے ساتھ ایئرپورٹ پر ایک مسئلہ یہ پیش آیا کہ سان فرانسسکو ایئرپورٹ پر اترنے کے بعد انہیں تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ انتظار کرنا پڑا۔چونکہ  راہل گاندھی کے پاس عام پاسپورٹ تھا جس کی وجہ سے انہیں عام طریقہ کار کے تحت نکلنے میں تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ لگ گیا۔

واضح رہے کہ راہل گاندھی دس دنوں کے امریکہ کے دورے پر پہنچے ہیں ۔ راہل گاندھی کے امریکہ کے کئی شہروں میں پروگرام ہیں۔ 4 جون کو وہ نیویارک میں ہندوستانی نژاد لوگوں سے خطاب کریں گے۔ راہل گاندھی سان فرانسسکو میں اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے طلباء سے بھی بات چیت کریں گے۔ اس کے بعد وہ واشنگٹن میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے اور قانون سازوں اور تھنک ٹینکس سے ملاقاتیں کریں گے۔ امکان ہے کہ وہ اپنے دس دنوں کے امریکہ کے دورے کے دوران ہندوستانی امریکیوں سے بھی خطاب کریں گے۔ ان کا دورہ 4 جون کو نیویارک میں ایک تقریب میں شرکت کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا، البتہ جاتے اور واپس ہندوستان پہنچتے  ہوئے انہیں  قریب دس دن لگ جائیں گے۔ التبہ پی ایم مودی بھی رواں ماں کے تیسرے ہفتے میں امریکہ کے سرکاری دورے پر جانے والے ہیں ،لیکن راہل گاندھی پی ایم مودی سے پہلے ہی امریکہ کے غیر سرکاری دورے پر پہنچ چکے ہیں۔

اس سے قبل راہل گاندھی کو دہلی کی مقامی عدالت میں نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) جاری ہونے کے دو دن بعد اتوار28 مئی کو نیا عام پاسپورٹ ملا تھا۔ وہ پیر کو امریکہ روانہ ہوئے۔ کانگریس کے سابق صدر نے بطور رکن پارلیمنٹ انہیں جاری کردہ سفارتی پاسپورٹ جمع کرانے کے بعد عام پاسپورٹ کے لیے درخواست دی تھی۔ سورت، گجرات کی ایک عدالت کی طرف سے مجرمانہ ہتک عزت کا قصوروار ٹھہرائے جانے کے بعد راہل گاندھی کو بطور رکن پارلیمنٹ نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔ اس کے بعد راہل گاندھی نے سفارتی سفری دستاویزات واپس کردیئے تھے۔

Rahmatullah

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

6 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

7 hours ago