Air India Flight: ایئر انڈیا کی پرواز میں ایک مسافر کی طرف سے عملے کے ایک رکن کے ساتھ بدسلوکی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ایئر انڈیا کے ترجمان نے اس کی جانکاری دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ 29 مئی کو فلائٹ AI882 میں پیش آیا۔ یہ فلائٹ گوا سے دہلی آرہی تھی۔ سفر کے دوران مرد مسافر نے عملے کے ایک رکن پر حملہ کیا، جس کے بعد بے قابو مسافر کو دہلی ایئرپورٹ پر اترنے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں کے حوالے کر دیا گیا۔
حادثہ گوا سے دہلی جانے والی پرواز AI882 میں آیا پیش
واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں طیارے میں مسافروں کے ذریعہ کی گئی بدتمیزی کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں اور تازہ ترین واقعہ گوا سے دہلی جانے والی پرواز AI882 میں پیش آیا۔ ایئرلائن کے ترجمان نے کہا، “ہمارے عملے اور مسافروں کی حفاظت ہمارے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور ہم مسافر کے اس غیر اخلاقی رویے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہم متاثرہ عملے کے ارکان کو ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔”
واضح رہے کہ ایئر انڈیا کی پروازوں میں آئے دن ایسے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔ اس سے قبل اپریل میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا تھا۔ اس وقت بھی ایک مسافر نے عملے کے رکن سے لڑائی شروع کر دی تھی۔ جس کے بعد پرواز کو واپس جانا پڑا۔ دراصل یہ فلائٹ دہلی سے لندن جا رہی تھی۔ اس دوران ایک مسافر نے جہاز کے اندر ہنگامہ کھڑا کردیا۔ معاملہ بڑھنے پر فلائٹ کو واپس دہلی ایئرپورٹ بھیج دیا گیا۔ ایئر لائن نے یہاں ایئرپورٹ پر پولیس میں شکایت درج کرائی۔ ہنگامہ کرنے والے مسافر کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
-بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…