BJP plans PM visit to Bihar: مشن 2024 کو لیکر سیاسی گلیاروں میں گہما گہمی تیز ہوتی چلی جارہی ہے ۔ بی جے پی کے خلاف اپوزیشن کے اتحاد کی کوشش جاری ہے اور اسی ضمن میں 12 جون کو اپوزیشن کی ایک میٹنگ ہونے جارہی ہے جس میں قریب دو درجن پارٹیوں کے لیڈران کی شرکت متوقع ہے ۔ بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ہونے والی اپوزیشن کی اس میٹنگ سے ہی 2024 کے مقابلے کی تصویر صاف ہوجائے گی کہ این ڈی اے کیلئے 2024 کی لڑائی کتنی مشکل اور کتنی آسان ہوسکتی ہے۔ ایک طرف اپوزیشن کی جماعتیں بہار کی سرزمین پر متحد ہونے والی ہیں وہیں دوسری جانب حکمراں جماعت نے بھی اپوزیشن کے اتحاد کی کوشش پر پانی پھیرنے کا بڑا پلان بنالیا ہے۔
دراصل جون کے مہینے میں ایک طرف جہاں 2024 عام انتخابات کے مدنظر اپوزیشن کی جماعتیں 12 تاریخ کو پٹنہ میں جمع ہورہی ہیں وہیں دوسری طرف وزیراعظم نریندر مودی بھی جون کے مہینے میں بہار کا دورہ کرنے والے ہیں ۔ فی الحال ان کے دورے کی حتمی تاریخ طے نہیں ہو پائی ہے البتہ اس خبر کی تصدیق ہوگئی ہے کہ پی ایم مودی جون کے مہینے میں بہار کا دوہ کریں گے جس دوران بے جے پی کے متعدد سرکردہ لیڈران بھی ان کے ساتھ موجود رہیں گے۔ بی جے پی بہار یونٹ کے صدر سمراٹ چودھری کا کہنا ہے کہ تاریخ ابھی طے نہیں ہوپائی ہے البتہ ایک بڑا پروگرام طے کیا جارہا ہے جس کے تحت ہماری سرکار کے 9 سال مکمل ہونے کے موقع پر بہار کی عوام کے سامنے اپنی رپورٹ کارڈ پیش کریں گے اور اپنی حصولیابیوں کا ذکر کریں گے ۔
واضح رہے کہ عام انتخابات کے دن بہت ہی قریب آتے جارہے ہیں اور بہار میں لوک سبھا کی 40 سیٹیں ہیں ۔ بی جے پی سے رشتہ توڑ کر جے ڈی یو مہاگٹھ بندھن کے ساتھ سرکار میں ہے اس لئے بہار میں بی جے پی کیلئے بیشترسیٹوں پر اپنا قبضہ برقرار رکھنا ایک بڑا چیلنج ہوگا او ر اسی چیلنج کو آسان معاملہ بنانے کے قوائد کے طور پر اپوزیشن کے اجلاس کے فوراً بعد پی ایم مودی کا بہار دورہ طے کیا جارہا ہے ۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…