لوک سبھا انتخابات کے نتائج 4 جون کو آئیں گے۔ لوک سبھا انتخابات سے متعلق ایگزٹ پول یکم جون کو جاری کیے گئے تھے، جس میں این ڈی اے کو بھاری اکثریت سے جیتنے کی پیشین گوئی کی گئی ہے۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کیرالہ کے وایناڈ اور اتر پردیش کی رائے بریلی لوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔منورما نیوز- وی ایم آر ایگزٹ پول کے اعداد و شمار کے مطابق راہل گاندھی وایناڈ لوک سبھا سیٹ سے جیت جائیں گے لیکن ان کا ووٹ شیئر تیزی سے گر رہا ہے۔ اس ایگزٹ پول کے مطابق راہل گاندھی کے ووٹ فیصد میں گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں 14 فیصد کمی ہو سکتی ہے۔ جبکہ ایل ڈی ایف کے امیدوار کا ووٹ شیئر بڑھ سکتا ہے۔
تاہم راہل گاندھی کے لیے یہ راحت کی بات ہے کہ تمام ایگزٹ پول انھیں وایناڈ سے جیتتے ہوئے دکھا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ایگزٹ پول کے مطابق راہل گاندھی رائے بریلی لوک سبھا سیٹ سے بھی جیت رہے ہیں۔ سونیا گاندھی 2019 میں رائے بریلی سے منتخب ہوئی تھیں لیکن اس بار وہ الیکشن نہیں لڑ رہی ہیں۔ سونیا گاندھی اب راجستھان سے راجیہ سبھا کی رکن ہیں۔اس ایگزٹ پول کے مطابق وایناڈ کے ووٹروں کو لگتا ہے کہ اگر راہل گاندھی اتر پردیش کی سیٹ سے جیت جاتے ہیں تو وہ وایناڈ چھوڑ دیں گے۔ 2019 میں بھی راہل گاندھی نے اتر پردیش کے امیٹھی اور کیرالہ کی وایناڈ سیٹ سے الیکشن لڑا تھا۔ انہیں امیٹھی سے اسمرتی ایرانی نے شکست دی تھی۔
ایگزٹ پول کے اندازوں کے مطابق این ڈی اے حکومت بھاری اکثریت کے ساتھ ملک میں لوٹ رہی ہے۔ ایکسس مائی انڈیا کے مطابق این ڈی اے کو 361 سے 401 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ جبکہ انڈیا اتحاد کو 131 سے 166 اور دیگر کو 8 سے 20 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ اسی طرح نیوز24کے چانکیہ نے این ڈی اے اتحاد کو 385 سے 415 سیٹیں دی ہیں۔ جبکہ انڈیا الائنس کو 96 سے 118 سیٹیں ملنے کا اندازہ پیش کیاہے۔
بھارت ایکسپریس۔
لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…