قومی

Rahul Gandhi on Farmer Protest: کسانوں پر آنسو گیس کے گولے داغنے پرناراض ہوئے راہل گاندھی، کہا- حکومت ان کے مطالبات پر بات کرے

شمبھو بارڈرپر دہلی کوچ کو تیارمظاہرین کسان پرآنسوگیس کے گولے داغنے پرکانگریس لیڈر راہل گاندھی نے مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ان کے مطالبات اورپریشانیوں کوسنیں اوران کا حل نکالیں۔

راہل گاندھی نے جمعہ کے روز سوشل میڈیا سائٹ ایکس پرٹوئٹ کرکے کہا کہ کسان حکومت کے سامنے اپنے مطالبات کورکھنا چاہتے ہیں۔ وہ اپنا درد دکھانے کے لئے دہلی آنا چاہتے ہیں، لیکن ان پرآنسوگیس کے گولے داغے گئے۔ حکومت کی طرف سے انہیں طرح طرح سے روکنے کی کوشش کی گئی۔ یہ پوری طرح سے قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کوکسانوں کے مطالبات اوران کی پریشانیوں کو سنجیدگی سے سننا چاہئے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ کسان اَن داتا ہیں اوران کی تکلیف کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ ملک میں ہرگھنے ایک کسان خودکشی کرنے کے لئے مجبور ہو رہے ہیں۔

ہم کسانوں کے مطالبات کی کرتے ہیں حمایت

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی بے حسی کی وجہ سے پہلے کسان تحریک میں 700 سے زیادہ کسانوں کی شہادت کونہیں بھولا ہے۔ کسان حکومت کے سامنے اپنے مطالبات کورکھنے اوراپنے درد کودکھانے کے لئے دہلی آنا چاہتے ہیں۔ ان پرآنسوگیس کے گولے داغنا اور انہیں طرح طرح سے روکنے کی کوشش کرنا قابل مذمت ہے۔ حکومت کوان کے مطالبات اورپریشانیوں کوسنجیدگی سے سننا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسانوں کی درد کو سمجھتے ہیں اوران کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں۔ ایم ایس پی کی لیگل گارنٹی، سوامی ناتھن کمیشن کی سفارشات کے مطابق کھیتی کی جامع قیمت کا 1.5 گنا ایم ایس پی، قرض معافی سمیت تمام مطالبات پرحکومت کو فوراً عمل کرنا چاہئے۔ جب اَن داتا خوش حال ہوں گے، تبھی ملک خوشحال ہوگا۔

کسانوں کا دہلی مارچ ملتوی، اب 8 دسمبرکوکریں گے کوچ

واضح رہے کہ ایم ایس پی کے لئے قانونی گارنٹی سمیت مختلف مطالبات سے متعلق دہلی کی طرف مارچ کرنے والے مظاہرین کسانوں نے جمعہ کو پنجاب-ہریانہ سرحد پرآنسوگیس کے گولے داغے جانے کے بعد کچھ کسانوں کے زخمی ہونے کے بعد مارچ کو2 دنوں کے لئے ملتوی کردیا۔ اب یہ جتھہ 8 دسمبرکودہلی کے لئے کوچ کرے گا۔ اس سے پہلے دن میں 101 کسانوں کا ایک ’جتھہ‘ شمبھو سرحد پراپنے احتجاجی مقامات سے قومی دارالحکومت دہلی کی طرف مارچ کرنے لگا، لیکن ہریانہ کے سیکورٹی اہلکاروں کے ذریعہ بڑے پیمانے پر لگائے گئے بیریکیڈنگ نے انہیں کچھ میٹردورہی روک دیا۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

NCMEI: اقلیتی تعلیمی اداروں کے قومی کمیشن کا 20 ویں یوم تاسیس: اتحاد، تعلیم اور شمولیت کی نئی سمت

مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے اقلیتی اداروں سے این ای پی 2020 کے نفاذ…

7 hours ago

Ashwin retirement reactions: اشون نے اسپن گیند بازی کی روایت کو اگلے درجے تک پہنچایا: ہربھجن سنگھ

اشون نے ہندوستان کے لیے 116 ون ڈے میچ بھی کھیلے، 156 وکٹیں حاصل کیں،…

9 hours ago