قومی

Rahul Gandhi demands Parliament debate on air pollution: راہل گاندھی نے پارلیمنٹ میں فضائی آلودگی پر بحث کا کیا مطالبہ ، دہلی کا ہوا معیار سنگین،کئی علاقوں میں اے کیوآئی ’شدید‘

نئی دہلی۔ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی نے جمعہ کے روز ملک کے مختلف شہروں میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے خلاف پارلیمنٹ میں بحث کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے ٹوئٹر پر مرکز پر الزام عائد کیا کہ فضائی آلودگی کے مسئلے کے حل کے لیے کوئی ہنگامی حکمت عملی، منصوبہ یا جواب دہی موجود نہیں ہے۔

راہل گاندھی نے لکھا، “ہر ماں سے جب میں سے ملتا ہوں، وہ یہی کہتی ہے کہ اس کا بچہ زہریلی ہوا میں سانس لے کر بڑا ہو رہا ہے۔ بچے تھکے ہوئے، ڈرے ہوئے اور غصے میں ہیں۔ مودی جی، بھارت کے بچوں کا ہمارے سامنے دم گھٹ رہا ہے ۔ آپ خاموش کیسے رہ سکتے ہیں؟” انہوں نے فوری، تفصیلی پارلیمانی بحث اور سخت، نافذ العمل ایکشن پلان کا مطالبہ کیا تاکہ صحت کے اس ہنگامی مسئلے سے نمٹا جا سکے۔

اسی دوران عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے بھی شمالی بھارت میں فضائی آلودگی کے مسئلے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ کیجریوال نے کہا کہ ہر شہری کا حق ہے کہ اسے صاف ہوا اور پانی ملے، لیکن حکومت نے فضائی آلودگی کے حل کے بجائے عوام سے ایئر پیوریفائر پر 18 فیصد جی ایس ٹی وصول کرنا شروع کر دیا ہے۔

دہلی میں آج صبح 8 بجے ہوا کے معیار کا انڈیکس (AQI) 384 ریکارڈ کیا گیا، جب کہ 27 نومبر کی شام 4 بجے یہ 377 تھا۔ متعدد علاقوں میں AQI ‘شدید’ درج کی گئی، جن میں اشوک نگر 417، باوانہ 413، چاندنی چوک 408، جہانگیر پوری 420، جواہر لال نہرو اسٹیڈیم 401 اور بُراری کراسنگ 403 شامل ہیں۔

سپریم کورٹ نے جمعرات کو دہلی این سی آر میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے مسئلے پر ہر ہفتے سماعت کرنے کی منظوری دے دی۔ چیف جسٹس سوریا کانت اور جسٹس جوئمالیا بگچی نے کورٹ کے مقرر کردہ وکیل سینئر ایڈووکیٹ اپراجیتا سنگھ کی درخواست منظور کی، جنہوں نے فوری سماعت کی ضرورت پر زور دیا۔

کانگریس کی جانب سے 30 نومبر کو سونیا گاندھی کے رہائش گاہ 10 جن پاتھ میں پارلیمانی حکمت عملی اجلاس منعقد کیا جائے گا تاکہ موسم سرما کے اجلاس کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جا سکے، جو یکم دسمبر سے شروع ہوگا۔یہ تمام اقدامات اور احتجاجی بیانات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ فضائی آلودگی ملک میں بڑھتی ہوئی صحت کے خطرات میں سے ایک سنگین مسئلہ بن چکی ہے، جس پر فوری اور جامع اقدامات کی ضرورت ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Adani Foundation: سون بھدر میں اڈانی فاؤنڈیشن اور آئی سی ڈی ایس نے منایا 9واں قومی غذائیت ماہ

اس مہم کے دوران بچوں کی صحت اور ان کی غذائی حالت کا جائزہ لینے…

1 hour ago

Prime Minister Narendra Modi:وزیر اعظم مودی نے نوراتری کے موقع پر لوگوں کو پیش کی مبارکباد

نوراتری کے دوسرے دن عقیدت مند دیوی کو پھولاور روایتی بھوگ پیش کرتے ہیں اور…

1 hour ago

Virat Kohli Test Retirement: وراٹ کو ریٹائرمنٹ لینے پر مجبور کیا گیا، اجیت اگرکر پر سنگین الزامات

گزشتہ سال وراٹ کوہلی کی ریڈ بال سے پریکٹس کرتے ہوئے کئی ویڈیوز سامنے آئی…

3 hours ago

CJP Protest Again: سی جے پی پھر کرے گی احتجاج؟ آشوتوش رنکا کا اعلان، بولے- دہلی پولیس کے پاس 24 گھنٹے کا وقت

سی جے پی کے بانی ابھجیت دیپکے نے وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے…

3 hours ago