قومی

19th Mehfooz-ur-Rehman Memorial Lecture: غالب اکیڈمی میں ہفتہ 29 نومبرکو منعقد ہوگا 19واں محفوظ الرحمن یادگار لیکچر

نئی دہلی۔ 28 نومبر 2025: ہندوستان کے معروف اور دیانتدار صحافی محفوظ الرحمن ٰ صاحب کی خدمات کو یاد کرنے کے لیے غالب اکیڈمی میں 29 نومبر 2025 بروز ہفتہ 2:30 بجے سہ پہر 19واں محفوظ الرحمن ٰ یادگار لیکچر منعقد ہوگا۔ محفوظ الرحمن ٰ صاحب 6 فروری 2010 کو دہلی میں وفات پا گئے تھے۔ اپنی تحریروں میں انہوں نے ہمیشہ ملک و قوم کی خدمت اور نظریات کو نمایاں طور پر اجاگر کیا۔محفوظ الرحمن ٰ صاحب کی وفات کے بعد، ڈاکٹر سیّد احمد خاں کی قیادت میں، ہر سال دو لیکچرز کے سلسلے کا آغاز ہوا تاکہ ان کی صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جا سکے۔ تاہم، اب کچھ غیر متوقع حالات کے سبب یہ سلسلہ سال میں ایک مرتبہ محدود کر دیا گیا ہے۔ اس سال یہ 19واں لیکچر ان کی یاد میں منعقد کیا جائے گا۔

آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کی کارکردگی دور حاضر میں صفر ہوکر رہ گئی ہے۔ ایسے میں سیّد شہاب الدین صاحب کی یاد آنا فطری امر ہے کیونکہ آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کی ماضی میں تقسیم کے بعد بھی اتنی ناگفتہ بہ حالت نہ تھی اور ان کی صدارت میں مشاورت کا اثر مرکزی حکومت اور صوبائی حکومتوں پر یکساں نظر آتا تھا۔ چنانچہ ہم نے 19واں محفوظ الرحمن یادگار لیکچر کا عنوان ’’سیّدشہاب الدین کی قومی و ملّی خدمات‘‘ رکھا ہے۔ روزنامہ راشٹریہ سہارا، نئی دہلی کے سینئر سب ایڈیٹر وفا اعظمی صاحب مذکورہ عنوان پر خاص لیکچر پیش کریں گے۔ جبکہ صدارت پروفیسر عبدالحق فرمائیں گے، مہمان خصوصی کے طور پر ہندی روزنامہ ’انقلاب بھارت‘ کے چیف ایڈیٹر فادر سولومن جارج ہوں گے اور سابق رکن پارلیمنٹ محمد ادیب، ڈاکٹر ظفرالاسلام خاں، بزرگ صحافی جلال الدین اسلم اور معصوم مرادآبادی وغیرہ بھی اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ یہ لیکچر غالب اکیڈمی، بستی حضرت نظام الدین، نئی دہلی میں 29 نومبر 2025(بروز ہفتہ) کو سہ پہر ڈھائی بجے (02:30 pm) منعقد ہوگا۔

صحافی محفوظ الرحمن ٰ صاحب کی زندگی میں ان کی صحافتی شجاعت، اصول پسندی اور قومی خدمت کے جذبے کو یاد کرتے ہوئے یہ پروگرام نہ صرف ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہے بلکہ موجودہ صحافتی اور سماجی صورتحال پر بھی ایک مثبت بحث کا موقع فراہم کرے گا۔ غالب اکیڈمی، بستی حضرت نظام الدین، نئی دہلی میں منعقد ہونے والا یہ لیکچر صحافت، ادب اور قومی خدمات کے شعبے میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے ایک اہم موقع ہے۔ اس میں صحافیوں، ادیبوں، سماجی کارکنوں اور طلباء کی شرکت متوقع ہے۔ یہ یادگار لیکچر صحافی محفوظ الرحمن ٰ صاحب کی علمی میراث کو زندہ رکھنے اور نوجوانوں کو صحافت، قومی خدمت اور سماجی ذمہ داریوں کی اہمیت سے آگاہ کرنے کا ایک سنہری موقع فراہم کرے گا۔ اس تقریب کے ذریعے صحافتی اصولوں، دیانتداری اور قومی خدمت کے جذبے کو فروغ دینے کی کوشش کی جائے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Union Home Minister Amit Shah: راج ماتا وجے راجے سندھیا کی یوم پیدائش پر امت شاہ کا خراجِ عقیدت

امت شاہ نے اپنے پیغام میں راج ماتا کی زندگی کے اس پہلو کو نمایاں…

31 minutes ago

Adani Foundation: سون بھدر میں اڈانی فاؤنڈیشن اور آئی سی ڈی ایس نے منایا 9واں قومی غذائیت ماہ

اس مہم کے دوران بچوں کی صحت اور ان کی غذائی حالت کا جائزہ لینے…

2 hours ago

Prime Minister Narendra Modi:وزیر اعظم مودی نے نوراتری کے موقع پر لوگوں کو پیش کی مبارکباد

نوراتری کے دوسرے دن عقیدت مند دیوی کو پھولاور روایتی بھوگ پیش کرتے ہیں اور…

2 hours ago

Virat Kohli Test Retirement: وراٹ کو ریٹائرمنٹ لینے پر مجبور کیا گیا، اجیت اگرکر پر سنگین الزامات

گزشتہ سال وراٹ کوہلی کی ریڈ بال سے پریکٹس کرتے ہوئے کئی ویڈیوز سامنے آئی…

3 hours ago