Bihar Caste Census: بہار حکومت نے 2 اکتوبر کو نسلی مردم شماری کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔ اس کے بعد کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ جتنی زیادہ آبادی، اتنے ہی زیادہ حقوق، یہ ہمارا عہد ہے۔ اب ان کی ہی پارٹی کے ایک بڑے لیڈر ابھیشیک منو سنگھوی نے بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مواقع کی برابری کبھی بھی نتائج کی برابری جیسی نہیں ہوتی۔ جتنی آبادی اتنا حق کی حمایت کرنے والے لوگوں کو پہلے اس کے نتائج کو پوری طرح سمجھنا ہوگا۔ بالآخر اس کا نتیجہ اکثریت پرستی کی صورت میں نکلے گا۔
آپ کو بتا دیں کہ راہل گاندھی ایک عرصے سے نسل کی بنیاد مردم شماری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ پیر کے روز جب بہار حکومت نے ذات پات کی مردم شماری کے اعداد و شمار جاری کیے تو راہل گاندھی نے کہا کہ یہ ہمارا عہد ہے کہ حقوق کی تعداد آبادی کے برابر ہوگی۔ اس کے بعد اب ابھیشیک منو سنگھوی نے راہل گاندھی کے خلاف بیان دیا ہے۔
راہل گاندھی نے ٹویٹ کرکے کیا تھا مطالبہ
راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر لکھا کہ بہار کی ذات پات کی مردم شماری سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہاں OBC+SC+ST طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگ 84 فیصد ہیں۔ مرکزی حکومت کے 90 سیکرٹریوں میں سے صرف 3 او بی سی ہیں، جو ہندوستان کے بجٹ کا صرف 5 فیصد ہینڈل کرتے ہیں۔ اس لیے ہندوستان کے ذات پات کے اعدادوشمار کو جاننا ضروری ہے۔ جتنی زیادہ آبادی، اتنے ہی حقوق، یہ ہمارا عہد ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…
جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…
سنگھم اگین، جو اجے دیوگن کے کیرئیر کی سب سے بڑی اوپنر بن گئی ہے،…
یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…
ایم سی ڈی کے میئر کے عہدہ کا انتخاب گزشتہ چھ ماہ سے زیر التوا…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرایکس پر لکھا کہ "میں کینیڈا…