قومی

Rahul Gandhi deletes his tweet: کانگریس لیڈر کے ریپ متاثرہ کی شناخت ظاہر کرنے والے ٹوئٹس کا معاملہ، راہل گاندھی نے کیا ڈیلیٹ

دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے خلاف دائر عرضی پر سماعت کے دوران دہلی پولیس نے دہلی ہائی کورٹ کو بتایا کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے خلاف 9 ستمبر 2021 کو سوشل میڈیا پر خاندان کی تصویر پوسٹ کرکے متاثرہ کی شناخت ظاہر کرنے پر ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ دہلی پولیس نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔

راہل گاندھی نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے اپنا بین الاقوامی سطح پر اپنا ٹویٹ ہٹا دیا ہے، جس میں مبینہ طور پر عصمت دری کی شکار ایک نابالغ لڑکی کی شناخت ظاہر کی گئی تھی۔ دہلی ہائی کورٹ نے دہلی پولیس کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا اور عرضی کو نمٹا دیا۔ سماجی کارکن سریش نے ایک عرضی دائر کی تھی جس میں راہل گاندھی کو ٹویٹ ہٹانے اور گاندھی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

دہلی حکومت کے وکیل سنتوش کمار ترپاٹھی، دہلی پولیس کی طرف سے پیش ہوئے، اسٹیٹس رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ راہل گاندھی کے خلاف 2021 میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی اور تحقیقات ابھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک عصمت دری کا اصل جرم ثابت نہیں ہو جاتا، مبینہ متاثرہ کی شناخت ظاہر کرنا جرم نہیں بنتا اور راہل گاندھی کی طرف سے متاثرہ کی شناخت ظاہر کرنے کے معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔ بتا دیں کہ عصمت دری کے شکار کی شناخت ظاہر کرنا تعزیرات ہند کی دفعہ 228A کے تحت ایک جرم ہے اور اس کی سزا دو سال تک کی قید اور جرمانہ ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

35 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

1 hour ago