الہ آباد ہائی کورٹ میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی شہریت سے متعلق عرضی پر آج سماعت ہوئی۔ اس دوران مرکزی حکومت نے الہ آباد ہائی کورٹ کو بتایا کہ وہ اس بات پر غور کر رہی ہے کہ آیا راہل گاندھی کی شہریت منسوخ کی جائے یا نہیں۔ مرکز 19 دسمبر کو عدالت کو اپنے فیصلے سے آگاہ کرے گا۔ ہندوستان کے ڈپٹی سالیسٹر جنرل ایس بی پانڈے نے عدالت کو بتایا ہے کہ وزارت کو راہل گاندھی کی مبینہ برطانوی شہریت کی بنیاد پر ان کی شہریت منسوخ کرنے کے مطالبے کی اطلاع ملی ہے اور اس پر کارروائی جاری ہے۔ اس سے قبل لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کی شہریت کو چیلنج کرنے والی عرضی پر 24 اکتوبر کو ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ میں سماعت ہوئی تھی۔
دراصل لکھنؤ ہائی کورٹ میں داخل عرضی میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ راہل گاندھی غیر ملکی شہری ہیں۔ عدالت نے اس معاملے میں مرکزی وزارت داخلہ سے معلومات حاصل کرنے کی ہدایت دی تھی۔اس سے قبل جولائی 2024 میں عدالت نے اسی درخواست گزار ایس وگنیش ششیر کی درخواست کویہ کہتے ہوئے مسترد کر دی تھی کہ اگر وہ چاہیں تو شہریت قانون کے تحت مناسب اتھارٹی سے شکایت کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد ششیر نے دعویٰ کیا کہ مجاز اتھارٹی کو دو بار شکایت کرنے کے بعد بھی کوئی کارروائی نہیں کی گئی اور اس نے دوبارہ درخواست دائر کی۔ عرضی کو قبول کرتے ہوئے عدالت نے وزارت داخلہ سے راہل گاندھی کی شہریت پر وضاحت طلب کی ہے۔
کرناٹک کے رہنے والے ایس وگنیش نے 12 ستمبر کو پی آئی ایل داخل کی تھی۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ رائے بریلی کے رکن پارلیمنٹ اور اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی برطانیہ (یوکے) کے شہری ہیں۔ ششیر نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اس معاملے کی مکمل چھان بین کی اور کہا کہ انہیں جو خفیہ معلومات ملی ہیں اس سے پتہ چلتا ہے کہ گاندھی کے پاس برطانوی شہریت ہے۔ ایس وگنیش ششیر نے سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کرنے کے ساتھ ساتھ راہل گاندھی کی مبینہ برطانوی شہریت کی بنیاد پر ان کی ہندوستانی شہریت منسوخ کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
مہاراشٹرمیں وزیراعلیٰ سے متعلق فیصلہ آسان نہیں ہے۔ بی جے پی اورایکناتھ شندے گروپ دونوں…
متاثرہ لڑکی کے والد کا الزام ہے کہ جس وقت ان کی بیٹی کی عصمت…
سنبھل کی گلیوں میں سناٹا ہے۔ انتظامیہ نے دوکانیں بند کرنے کے احکامات نہیں دیئے…
دھیریندر شاستری نے کہا کہ ہندوستان کے ہندو، آپ کو بھی سمجھ لینا چاہیے کہ…
جنرل وی کے سنگھ نے روٹ کی تعریف کرتے ہوئے اسے دوڑنے والوں کے لیے…
رپورٹ کے مطابق بعض شعبے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور طویل مدتی…