نئی دہلی: کانگریس لیڈر اور لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے الزام لگایا ہے کہ بہار کے ضلع جموئی میں سینکڑوں ووٹروں کے نام بغیر اطلاع کے ووٹر لسٹ سے خارج کر دیے گئے ہیں۔ ان کے مطابق جن لوگوں کے نام حذف کیے گئے ہیں ان میں بڑی تعداد دلت، پسماندہ اور اقلیتی طبقات سے تعلق رکھنے والوں کی ہے اور یہ واقعہ ”جمہوریت کے لیے شرمناک اور دل توڑ دینے والا سانحہ“ ہے۔
ووٹر لسٹ سے نام ہٹانے پر تنقید
راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ دھرمپور گاؤں کے کئی افراد ضروری دستاویزات جمع کرواچکے تھے، اس کے باوجود ان کے نام ووٹر لسٹ سے ہٹا دیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی بغیر کسی اطلاع یا وجہ بتائے کی گئی، جو جمہوری حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے بتایا کہ دلیپ یادو جو جسمانی معذوری کا شکار ہیں، ان کا پورے خاندان سمیت نام ”غیر حاضر“ ظاہر کرکے لسٹ سے نکال دیا گیا۔ اسی طرح سنتا دیوی، بنتی کمار اور قیام انصاری سمیت متعدد افراد کے ساتھ یہی سلوک ہوا۔
سیاسی مفادات کے لیے ہیرا پھیری کا الزام
راہل گاندھی نے دعویٰ کیا کہ ووٹر لسٹ میں دانستہ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے اور ان لوگوں کے نام خارج کیے گئے جو مبینہ طور پر بی جے پی اور این ڈی اے کے خلاف ووٹ ڈال سکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کئی پرانے ووٹروں کے نام جبراً ہٹا دیے گئے اور پہلی بار ووٹ ڈالنے والے نوجوانوں کے نام شامل نہیں کیے گئے۔ ان کے مطابق یہ عمل ووٹ کے بنیادی حق کو سلب کرنے کے مترادف ہے۔
یہ اصل ووٹ کی چوری ہے — راہل گاندھی
راہل گاندھی نے واضح کیا: ”یہی اصل ووٹ چوری ہے۔ لوگوں کی آواز، ان کے حقوق اور ان کی موجودگی کو مٹا دینا۔ اور یہ صرف دھرمپور کا واقعہ نہیں، یہ بہار کے ہر گاؤں کی کہانی بنتا جا رہا ہے۔“ انہوں نے مزید کہا کہ یہ جمہوری نظام پر براہِ راست حملہ ہے اور اس کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی۔
نوجوانوں سے جمہوریت کے تحفظ کی اپیل
ایک پریس کانفرنس کے دوران راہل گاندھی نے ہریانہ الیکشن کے حوالے سے بھی بڑے پیمانے پر ”ووٹ چوری“ کا الزام لگایا۔ انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’سچ اور عدم تشدد کے راستے پر چلتے ہوئے آپ کے پاس جمہوریت کو بچانے کی طاقت ہے۔‘‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہریانہ میں کانگریس کی واضح جیت کو شکست میں بدلنے کے لئے پوری منصوبہ بندی کی گئی تھی۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
مہاراشٹر کے ہنگولی شہر میں پیر کی رات ایک دردناک حادثہ پیش آیا۔ شہر کے…
تعلیمی سیشن 27-2026 سے RBSE کی 10ویں جماعت کے طلبہ کو سال میں دو مرتبہ…
موسم سرما کے شیڈول سے قبل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مناسب کرائے والی…
لندن ہیتھرو سے شکاگو جا رہی برٹش ایئرویز کی BA295 پرواز نے آئرلینڈ کے اوپر…
گومتی میں بڑھتی آبی سطح اور حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعلیٰ یوگی…
راہل گاندھی نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار پر فارم-6 میں غیر قانونی اور یکطرفہ…