جن شکتی جنتا دل کے قومی صدر تیج پرتاپ یادو۔
پٹنہ: جن شکتی جنتا دل کے قومی صدر تیج پرتاپ یادو نے اپنے بھائی تیجسوی یادو اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی پر سخت حملہ کیا ہے۔ راہل اور تیجسوی کو ’جن نائک‘ (عوامی لیڈر) کہے جانے پر انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر وہ اپنے دم پر کچھ کر دکھائیں تو انہیں جن نائک کہنے پر غور کیا جا سکتا ہے۔
تیجسوییادو کے پوسٹر پر تیج پرتاپ کا ردِ عمل
پٹنہ میں آر جے ڈی دفتر کے باہر تیجسوی یادو کو ’بہار کا نائک‘ بتاتے ہوئے پوسٹر لگائے گئے۔ اس پر ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے تیج پرتاپ یادو نے کہا، ’’سچے جن نائک کون ہیں؟ کرپوری جی، لوہیا جی، امبیڈکر اور مہاتما گاندھی، یہ جن نائک ہیں۔ لیکن جو لوگ خود کو جن نائک کہہ رہے ہیں، انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے۔‘‘
تیج پرتاپ یادو نے لالو پرساد کو کہا جن نائک
اس دوران تیج پرتاپ یادو نے اپنے والد لالو پرساد کو بھی ’جن نائک‘ قرار دیا۔ حالانکہ، تیجسوی یادو اور راہل گاندھی کے بارے میں انہوں نے کہا، ’’لالو پرساد کی راہل گاندھی اور تیجسوی یادو کے اوپر ہاتھ ہے۔ اپنے دم پر کچھ کر دکھائیں گے تب مانیں گے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ’’میرے اوپر (والد لالو پرساد) کی ہاتھ نہیں ہے۔ میرے اوپر بہار کی غریب عوام اور نوجوانوں کا ساتھ ہے، جسے لے کر ہم آگے بڑھ رہے ہیں۔‘‘
عبدالباری نے ’جن نائک‘ بتانے پر اٹھایا سوال
اس سے قبل راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے پرنسپل جنرل سکریٹری اور لالو پرساد کے قریبی ساتھی عبدالباری صدیقی نے بھی تیجسوی یادو کو ’جن نائک‘ بتانے پر سوال اٹھایا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ تیجسوی یادو کو جن نائک بننے میں ابھی وقت لگے گا۔
آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے عبدالباری صدیقی نے کہا، ’’تیجسوی کو لالو یادو کی وراثت ملی ہے اور وہ پسماندہ طبقات کی امنگوں کو پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس میں وقت لگے گا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا تھا کہ اگر تیجسوی یادو کرپوری ٹھاکر اور لالو یادو کے نظریات اور اصولوں پر قائم رہتے ہیں اور انہیں آگے بڑھاتے ہیں تو عوام یقینی طور پر انہیں ’جن رکھشک‘ (عوام کا محافظ) کے طور پر پہچانیں گے۔
بھارت ایکسپریس۔
آر ایس ایس کے اکھل بھارتیہ پرچار پرمکھ سنیل امبیکر نے یو جی سی کے…
ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری ٹی 20 میچ سے پہلے نوجوان بلے باز…
ڈاکٹرعماررضوی نے اپنے صدارتی خطاب میں دونوں ایوارڈ یافتگان اورافسانہ نویس انعام یافتہ طلبہ کو…
گزشتہ پانچ برسوں کے دوران برج کمیونیکیشنز سماجی ترقی کے شعبے میں ایک جامع اور…
بین الاقوامی اجلاس میں دنیا کی اہم فلسفیانہ اور تہذیبی روایات کے درمیان مکالمے، مصنوعی…
انٹرنیشنل پریاگ راج فلم فیسٹیول 2026 کا شاندارانعقاد ایم این آئی ٹی آڈیٹوریم میں ہوا۔…