قومی

The Chhath Puja Ceremony: صدر دروپدی مرمو نے چھٹھ پوجا کی تقریبات میں کی شرکت، شہریوں کی بھلائی کے لیے کی دعا، وزیرداخلہ امت شاہ نے بھی دی مبارکباد

نئی دہلی : پورے ملک میں چھٹھ تہوار بڑے عقیدت، جوش اور خوشی کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ پیر کو اس تہوار کا تیسرا دن تھا، جس موقع پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے راشٹرپتی بھون میں منعقدہ چھٹھ پوجا تقریب میں شرکت کی۔ اس دوران عقیدت مندوں نے ڈوبتے سورج کو ”ارگھ“ پیش کیا۔ صدر جمہوریہ نے اس موقع پر ملک کے تمام شہریوں کی خوشحالی اور ترقی کے لیے دعا کی۔

صدر مرمو کا پیغام
صدر دروپدی مرمو نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم “ایکس” پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ چھٹھ پوجا تہوار کے اس مقدس موقع پر میں تمام ہم وطنوں کو دل سے مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ میری نیک خواہش ہے کہ یہ مقدس تہوار سب کے زندگی میں خوشی، خوشحالی اور امن و امان لائے اور ہمیں ماحولیات کے تحفظ کے لیے بھی تحریک دے۔

اس موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے بھی چھٹھ پوجا کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ روایت، جس میں ہم غروب ہوتے سورج کو ارگھ پیش کرتے ہیں، بھارت کی ثقافت کی روح ہے۔ سورج دیو کی کرپا سب پر بنی رہے، سب کے جیون میں خوشی، دولت اور کامیابی کا پرکاش ہو۔

امت شاہ اور جے پی نڈا کا پیغام
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنے “ایکس” پوسٹ کے ذریعے لکھا کہ چھٹھ تہوار کی دل سے مبارکباد! یہ خوشیوں، عقیدت اور جوش سے بھرا تہوار آپ سب کے زندگی میں نئی توانائی اور خوشحالی لائے۔

بی جے پی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا نے بھی اپنے پیغام میں کہا کہ چھٹھ تہوار عقیدت، لوک سنسکرتی، سمرپن اور تیاگ کا سنگم ہے، جو سورج دیو اور فطرت کے تئیں انسان کے سب سے مقدس رشتے کو ظاہر کرتا ہے۔ چھٹھ کا ہر ‘ارگھ’ زندگی میں روشنی، سچائی اور توازن کا پیغام دیتا ہے۔ پورے ملک میں اس موقع پر گنگا اور دیگر دریاؤں کے کنارے لاکھوں عقیدت مندوں نے سورج دیو کو ارگھ دے کر اپنی دعائیں مانگیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

10 hours ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

11 hours ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

11 hours ago