قومی

Lok Sabha Election 2024: وارانسی میں راہل گاندھی اور اکھلیش یادو نے دکھایا دم

لوک سبھا الیکشن میں ووٹنگ کے آخری فیزسے پہلے کانگریس لیڈر راہل گاندھی اورسماجوادی پارٹی کے چیف اکھلیش یادو نے وارانسی میں زبردست طاقت دکھائی۔ اس موقع پرہزاروں کی تعداد میں لوگ موجود رہے اور دونوں لیڈران کو سننے کے لئے بیتاب نظرآئے۔ آپ کو بتادیں کہ وارانسی کے پارلیمانی حلقہ کی نمائندگی پی ایم مودی کر رہے ہیں۔ پی ایم مودی نے 2014 اور 2019 میں وارانسی سے ریکارڈ ووٹوں سے جیت حاصل کی ہے۔ حالانکہ راہل گاندھی اور اکھلیش یادو کی جوڑی اس وقت کافی ہٹ ہو رہی ہے اور دونوں یوپی میں مل کر انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ دونوں لیڈران نے کانگریس کے ریاستی صدر اور انڈیا الائنس کے امیدوار اجے رائے کو جیت دلانے کی اپیل کی۔ اس موقع پرراہل گاندھی اوراکھلیش یادونے پی ایم مودی پر جم کرحملہ بولا۔

 راہل گاندھی نے کہا کہ 4 جون کو بی جے پی کی سرکار چلی جائے گی اور انڈیا الائنس کی حکومت بنے گی۔ انہوں نے پی ایم مودی پر بھی حملہ کیا۔ ساتھ ہی کہا کہ وارانسی میں بھی انڈیا الائنس کے امیدواراجے رائے کی جیت ہوگی۔

وہیں یوپی کے سابق سی ایم اکھلیش یادو نے کہا کہ جولوگ ہمیں شہزادے کہہ رہے ہیں، وہ یہ جان لیں کہ اس بار دونوں شہزادے مل کر شہہ نہیں بلکہ مات دینے کا بھی کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے بنارس ہندو یونیورسٹی کی لڑکیوں کے ساتھ ہوئے ظلم کو بھی یاد کیا۔

اکھلیش یادو نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ میں سن کرآیا ہوں، یہاں کسانوں کے ساتھ بھید بھاؤ ہوا ہے، یہاں کے کسانوں کو اپنی زمین بچانے کے لئے بے عزت ہونا پڑا، لاٹھی کھانی پڑی، جھوٹے مقدموں کا سامنا کرنا پڑا ہے، ہم کسان بھائیوں سے کہہ کر جا رہے ہیں کہ سماجوادی پارٹی اور انڈیا الائنس کی حکومت بننے جا رہی ہے، 4 جون کے بعد حکومت بدلے گی، کیبنٹ بدلے گا، کسانوں کی زمین نہیں جائے گی، زمین لینا بھی پڑا تو مارکیٹ کے حساب سے ریٹ دلائیں گے۔

توآپ نے دیکھا کہ راہل گاندھی اور اکھلیش یادو نے وارانسی کی عوام سے اجے رائے کو جتانے کی اپیل کی۔ ساتھ ہی کہا کہ 4 جون کے بعد انڈیا الائنس کی حکومت نہیں بنے گی، لیکن یہ تو 4 جون کو جب نتائج سامنے آئیں گے تب پتہ چلے گا کہ کس کی حکومت بنتی ہے؟

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

CJI DY Chandrachud: سی جے آئی کے والد کو ڈر تھا کہ کہیں ان کا بیٹا طبلہ بجانے والا بن جائے، جانئے چندرچوڑ کی دلچسپ کہانی

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ والدین کے اصرار پر موسیقی سیکھنا شروع کی۔ انہوں…

3 hours ago