سنبھل میں حالیہ دنوں مسجد کے سروے کے دوران ہوئے فساد میں پانچ معصوموں کی موت کے بعد ملک بھر میں سیاسی طوفان دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اسی ضمن میں آج لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی سنبھل جارہے ہیں ، حالانکہ راہل گاندھی کے ساتھ اس سفر میں ان کی بہن پرینکا گاندھی بھی ہیں ،ساتھ میں کانگریس کے کئی لیڈران اور پارٹی کارکنا کا ہجوم بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ البتہ راہل گاندھی کا قافلہ جیسے ہی غازی پور بارڈر پہنچا وہاں یوپی پولیس نے انہیں روک دیا ہے۔ غازی پور بارڈر پر راہل پرینکا کے قافلے کو روک کر انہیں سمجھانے کی کوشش کی جارہی ہے اور انہیں بتایا جارہا ہے کہ سنبھل میں 10 دسمبر تک کسی بھی باہری کے داخلے پر پابندی ہے، اس لئے آپ وہاں نہیں جاسکتے ۔
فی الحال غازی پور بارڈر پر راہل گاندھی کا قافلہ موجود ہے اور پولیس انہیں آگے نہیں جانے دے رہی ہے۔بات چیت کا سلسلہ بھی جاری ہے اور کانگریس کی طرف سے یہ کوشش کی جارہی ہے کہ کم سے کم پانچ افراد کے ایک وفد کو سنبھل جانے کی اجازت مل جائے تاکہ راہل پرینکا پر مشتمل ایک مختصر وفد وہاں جاکر متاثرین کے اہل خانہ سے ملاقات کرے اور ان کے دکھ میں ان کا ہمدرد ہونے کا ثبوت دے سکیں ۔ فی الحال راہل کا قافلہ غازی پور بارڈر پر موجود ہے۔راہل گاندھی نے اس دوران پولیس سے بات چیت کے دوران کہا کہ اگر آپ وفد کو نہیں جانے دیتے ہیں تو مجھے اکیلے جانے دیں، اگرآپ مجھے اپنی گاڑی میں نہیں جانے دے سکتے تو آپ اپنی گاڑی میں مجھے لے چلیں لیکن مجھے جانا ضرور ہے۔
راہل گاندھی کے ساتھ اس قافلے میں پرینکا گاندھی، کے سی وینو گوپال، عمران مسعود،اویناش پانڈے،اجئے رائے، تنوج پنیا بھی شامل ہیں ،وہیں دوسری جانب کنور دانش علی اور پپو یادو بھی اس سفر میں نظر آرہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…
بس میں اسکولی بچے سوار تھے، جو واٹر پارک میں تفریح کے بعد اپنے گھروں…
امریکی عہدیدار نے کہا کہ سب سے بڑے مسائل پہلے ہی حل کیے جا چکے…
عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…
دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کو 2020 کے دہلی فسادات سے متعلق ایک معاملے…
سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…