قومی

Puran Kumar suicide case: ہریانہ کے اے ڈی جی پی کی خودکشی کے معاملے میں نیا انکشاف! ایک نہیں بلکہ تین الگ الگ سوسائڈ نوٹ لکھے تھے

ہریانہ کے سینئر آئی پی ایس افسر وائی پورن کمار کی خودکشی کا معاملہ پہلے سے ہی کافی پیچدہ ہے، اور اب اس میں ایک نیا انکشاف سامنے آیا ہے جس نے کیس کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، خودکشی سے پہلے پورن کمار نے ایک نہیں بلکہ تین سوسائڈ نوٹس لکھے تھے۔ ان میں سے ایک ہاتھ سے لکھا گیا نوٹ ان کی جیب میں تھا، دوسرا لیپ ٹاپ کے بیگ میں رکھا گیا تھا اور تیسرا اسی نوٹ کی ٹائپ کی ہوئی کاپی تھی جو لیپ ٹاپ میں محفوظ کی گئی تھی۔ تینوں نوٹس میں ایک ہی بات لکھی ہوئی تھی، جو اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ وہ اپنی بات واضح طور پر درج کر کے جانا چاہتے تھے۔

سوسائڈ نوٹ کیسے ملا؟

پورن کمار کی بیوی، امنیت پی. کمار، ایک آئی اے ایس افسر ہیں، جو اس وقت ہریانہ کے وزیراعلیٰ نایب سنگھ سینی کے ساتھ جاپان کے سرکاری دورے پر تھیں۔ جب انہیں پورن کمار کی خودکشی کی اطلاع ملی، تو وہ فوراً گھر واپس آئیں۔ گھر آ کر جب انہوں نے الماری کھولی، تو ایک بیگ ملا، جس میں ہاتھ سے لکھا ہوا سوسائڈ نوٹ رکھا تھا۔ اس کے علاوہ، اسی نوٹ کی ٹائپ شدہ کاپی ان کے شوہر کے لیپ ٹاپ میں بھی محفوظ ملی۔

ڈی جی پی اور ایس پی پر سنگین الزامات

امنیت کمار نے اپنی شکایت میں ہریانہ کے ڈی جی پی شترجیت سنگھ کپور اور روہتک کے ایس پی نریندر بیجرنیا پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر کو جھوٹے ثبوتوں کی بنیاد پر پھنسایا جا رہا تھا، اور جب انہوں نے ڈی جی پی سے اس معاملے پر بات کرنی چاہی تو اسے دبا دیا گیا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پورا معاملہ ڈی جی پی اور ایس پی کے درمیان ایک سازش کا نتیجہ ہے۔ اپنی شکایت میں امنیت نے مطالبہ کیا ہے کہ ان دونوں افسران کے خلاف ایس سی/ایس ٹی ایکٹ اور تعزیراتِ ہند کی دفعہ 108 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

یہ معاملہ اب نہ صرف ایک شخصی المیہ ہے، بلکہ ایک ادارہ جاتی سوال بھی بن چکا ہے جس کی مکمل اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی شدید ضرورت ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

BJP Slams Rahul Gandhi Tea Meeting: راہل گاندھی نے وزیر اعظم مودی کے تصور کی نقل کی، تلنگانہ بی جے پی صدر رام چندر راؤ کا طنز

راہل گاندھی کی جانب سے اپنی رہائش گاہ پر کانگریس لیڈرؤں کے ساتھ منعقدہ میٹنگ…

23 minutes ago

Sanjay Raut: ووٹ چوری میں بھی ہندو-مسلمان کرنے لگی بی جے پی، سنجے راوت کا مرکز اور بی جے پی پر حملہ

سنجے راوت نے الزام لگایا کہ اتر پردیش اور مہاراشٹر میں بھی اسی طرح کی…

2 hours ago