سیاست

Amit Shah delhi jal board 1816 crore project inauguration: یمنا کی کرپاسے گنگوتری سے پریاگ راج تک کمل کی حکومت: امت شاہ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کو دہلی جل بورڈ کے 1816 کروڑ روپے کے مختلف منصوبوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھا۔ انہوں نے کہا کہ یمنا کی کرپا سے دہلی، اتراکھنڈ اور ہریانہ میں، یعنی گنگوتری سے پریاگ راج تک، کمل کی حکومت ہے۔

مرکزی وزیر نے بتایا کہ جمعرات کے روز 11 افتتاح اور 8 سنگِ بنیاد تقریبیں ہوئی ہیں۔ وزیراعظم مودی نے اپنا 24 سالہ  مدتِ کار مکمل کیا ہے۔ چاہے وہ گجرات کے وزیر اعلیٰ کے طور پر ہوں یا وزیراعظم کے طور پر، انہوں نے ملک میں ’’سوشاسان‘‘ کا نظریہ  کوعملی شکل دی ہے۔ ملک کی سلامتی، معیشت کو آگے بڑھانا، ہر شعبے میں ہندوستان کو اولیت پر لانا جیسے اہداف کو یقینی کیا گیا ہے۔

گنگوتری سے پریاگ راج تک کمل کی حکومت

انہوں نے کہا کہ جب دہلی کی حکومت تشکیل کی  گئی تھی تو وزیراعظم مودی نے یہ کہا تھا کہ دریائے جمنا کی صفائی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم نے یہ کہا کہ اگر بدعنوانی کم کریں تو وہی رقم جمنا کی صفائی کے لیے کافی ہوگی۔ یمنا  کی کرپا ہے کہ گنگوتری سے پریاگ راج تک کمل کے پھول کی حکومت ہے، یعنی جمنا کی صفائی کا راستہ صاف ہے۔

امت شاہ نے کہا کہ جمنا کی صفائی کا وہ عزم جو وزیراعظم نریندر مودی نے لیا ہے، وہ سیاسی نہیں ہے، بلکہ وہ اس ’پوتر استھان‘  کا احترام کرنے کی ایک منصوبہ بندی ہے جہاں جمنا بہتی ہے۔ 15 یا 11 سال تک کانگریس اور آپ پارٹی نے دہلی کو ترقی سے محروم رکھا تھا۔ پانچ سالوں میں بی جے پی کی حکومت کے تحت ایسا وژن رکھا گیا کہ دنیا بھر میں دہلی کی بات ہورہی۔

دہلی سے کچرا ہٹا کر باغ بنانے کا ہدف

انہوں نے مزید کہا کہ من موہن سنگھ کی حکومت کے زمانے میں دو لاکھ تک کی آمدنی پر انکم ٹیکس دینا پڑتا تھا، مگر اب مودی کی حکومت میں بارہ لاکھ تک کی آمدنی پر ٹیکس نہیں ہے۔ اگر مودی ہیں تو تبدیلی ممکن ہوئی۔ دہلی میں پہلے آپ کی حکومت تھی اور وہاں کچرے کا پہاڑ بنتاچلا گیا۔ مگر 2027 تک وہ کچرے کا پہاڑ ختم ہوگا اور وہاں باغات ہوں گے۔ دہلی والوں کو کیجریوال کی وجہ سے آیوشمان یوجنا کا فائدہ نہیں ملا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Delhi Air Quality: دہلی کی ہوا پھر ہوئی زہریلی، اکتوبر کا پہلا ہفتہ 3 سال میں سب سے زیادہ آلودہ، اوسط اے کیو آئی 171 ریکارڈ

مانسون کی رخصتی کے ساتھ دارالحکومت کی فضائی آلودگی میں اضافہ، 2025 کے مقابلے اس…

7 hours ago

Rahul Gandhi First Reaction After Detained: حراست سے رہائی کے بعد راہل گاندھی کا پہلا ردعمل، کہا-پارلیمنٹ، سڑک اور جنتر منتر پر مضبوطی سے ڈٹے ہیں‘

الیکشن کمیشن کے معاملے پر انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج دوسرے روز بھی…

7 hours ago

Smriti Mandhana: کپتانی ملنے کے بعد اسمرتی مندھانا کا ہرمن پریت کور کے نام پیغام، کہا- مل کر مزید کامیابیاں حاصل کریں گے

بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی نئی کپتان اسمرتی مندھانا نے سابق کپتان ہرمن پریت کور…

8 hours ago

Ajit Agarkar Farewell: ’تاریخ آپ کے ساتھ زیادہ نرمی برتے گی‘، اگرکر کی رخصتی پر گمبھیر کے ایک جملے نے کھینچی توجہ

اجیت اگرکر: چیف سلیکٹر کے عہدے سے اجیت اگرکر کے ہٹنے کے بعد گوتم گمبھیر…

8 hours ago

CM Hemant Soren Mother Passes Away: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی والدہ روپی سورین کا انتقال، سیاسی حلقوں میں سوگ کی لہر

روپی سورین کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی جھارکھنڈ کے سیاسی اور سماجی حلقوں…

8 hours ago

Russia-Ukraine War: روس کا بڑا فضائی حملہ، کیف سمیت 12 علاقوں میں تباہی، 4 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک

روس-یوکرین جنگ: روس نے بدھ کی صبح یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں اور…

9 hours ago