Manipur violence: منی پور میں ایک بار پھر شدید تشدد بھڑک اٹھا ہے۔ امپھال وادی میں دو طالب علموں کے قتل کے بعد حالات کشیدہ ہو گئے ہیں۔ بدھ کے روز پولیس نے طلبہ کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کرنے والے لوگوں پر لاٹھی چارج کیا جس کے بعد حالات مزید خراب ہوگئے۔ اس دوران، حکومت نے اگلے پانچ دنوں کے لیے ایک بار پھر انٹرنیٹ خدمات پر پابندی لگا دی ہے۔ ایک طرف پہاڑی علاقوں میں افسپا (AFSPA) کو 6 ماہ کے لیے بڑھا دیا گیا ہے، وہیں دوسری طرف بھیڑ مزید جارحانہ ہو گئی ہے۔ جمعرات کی رات مشتعل ہجوم نے تھوبل ضلع میں بی جے پی کے ڈویژنل دفتر کو آگ لگا دی۔
سیکورٹی فورسز نے آگ پر پایا قابو
بی جے پی کے دفتر میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز نے فوراً موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ تاہم اس وقت تک دفتر میں رکھا سامان جل کر راکھ ہو چکا تھا۔ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
کیوں پرتشدد ہوا ماحول؟
آپ کو بتا دیں کہ 6 جولائی کو دو طالب علموں کے لاپتہ ہونے کی خبر سامنے آئی تھی۔ اس کے بعد اسے قتل کر دیا گیا۔ اس کے خلاف مظاہرین مسلسل احتجاج کر رہے ہیں۔ اس کے بعد، منگل کے روز پولیس کی جانب سے مظاہرین پر لاٹھی چارج کرنے کے چند گھنٹے بعد، منی پور حکومت نے اگلے پانچ دنوں کے لیے انٹرنیٹ خدمات پر دوبارہ پابندی لگا دی۔ پولیس نے امپھال وادی میں دو نوجوانوں کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کرنے والے ہجوم پر آنسو گیس کے گولے داغے اور لاٹھی چارج کیا، جس سے 45 سے زائد طلباء زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں
ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے، “منی پور کی حکومت نے ریاست کے دائرہ اختیار میں VPN کے ذریعے موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروسز، انٹرنیٹ/ڈیٹا خدمات کو فوری طور پر 1 اکتوبر 2023 کی شام 7:45 بجے تک معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔” منی پور میں مئی کے شروع میں نسلی تشدد کے پھیلنے کی وجہ سے انٹرنیٹ سروسز معطل کر دی گئی تھیں۔ اور چار ماہ سے زیادہ وقت کے بعد 23 ستمبر سے سروسز بحال کی گئی تھیں۔
اب اس کیس کی تحقیقات سی بی آئی کو سونپ دی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سی بی آئی کے ڈائریکٹر اجے بھٹناگر بدھ کے روز اپنی ٹیم کے ساتھ امپھال پہنچے۔ وزیر اعلیٰ بیرن سنگھ اس معاملے پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ سیکورٹی اہلکاروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
سٹی پیلس کے دروازے بند ہونے پر وشوراج سنگھ کے حامیوں نے ہنگامہ کھڑا کر…
حالانکہ اترپردیش پولیس نے کہا کہ شاہی جامع مسجد کے صدر کو ثبوتوں کی بنیاد…
اشونی ویشنو نے کہا کہ مرکزی کابینہ نے 2750 کروڑ روپے کی لاگت سے اٹل…
کمیشن کا کہنا ہے کہ کلاسز آن لائن ہونے کی وجہ سے طلباء کی بڑی…
جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے آندھرا اوربہارکے وزرائے اعلیٰ کوکھلے لفظوں میں یہ باور…
سنبھل میں کل ہوئے تشدد کے بعد آج صورتحال قابو میں ہے۔ یہاں پرانٹرنیٹ بند…